Inquilab Logo

آئرلینڈ کوہرانے میں انگلینڈ نے کی جدوجہد

Updated: August 03, 2020, 7:30 AM IST | Agency | England

دوسرے یکروزہ میں انگلینڈ کی ۴؍وکٹ سے فتح۔ سیریز میں صفر۔۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری۔ بیریسٹو نے نصف سنچری بنائی

England
انگلینڈ کےکھلاڑی آئرش کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں

 جانی بیریسٹو کی۸۲؍ رن کی عمدہ اننگز کے باوجود ورلڈ چمپئن  انگلینڈ نے کچھ نازک لمحات سے گزرتے ہوئے آئرلینڈ کو سیم بلنگز کی ۴۶؍رن کی ناٹ آؤٹ اور ڈیوڈ ولی کے ناٹ آؤٹ۴۷؍ رن کی بدولت آئرلینڈ کو۴؍ وکٹ سے ہراکر۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔
 ساؤتھمپٹن کے ایجس باؤل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۹؍ وکٹوں پر۲۱۲؍ رن بنائے، اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ۳۲ء۳؍اوور میں۶؍وکٹوں کے نقصان پر ہدف  حاصل کرلیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کرٹیس کیمفر نے سب سے زیادہ ۶۸؍ رن بنائے۔اس کے جواب میں انگلینڈ کے لئے جانی بیریسٹو (۸۲؍رن) نے۴۱؍ گیندوں پر انگلینڈ کے لئے ہدف آسان کردیا۔ اپنی طوفانی اننگز میں بیریسٹو نے۱۴؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ انگلینڈ نےیہ میچ بیریسٹوکی اننگز کی بنیاد پر جیتا ۔بیریسٹو کے علاوہ ڈیوڈ ولی نے ۴۷؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ایک مرحلے پر۳؍ وکٹوں پر۱۳۱؍رن بنا کر آسان فتح کی طرف گامزن تھا لیکن میزبان ٹیم نے صرف ۶؍ رن میں ۳؍ وکٹ گنوا دیئے اور ان کا اسکور ۶؍ وکٹوں پر۱۳۷؍ رن ہوگیا تھا۔
 ایسی نازک صورتحال میں بلنگز اور ولی نے ذمہ دارانہ  اننگز کھیل کر عالمی چمپئن کو شرمندگی سے بچایا۔ انگلینڈ کو اس جیت سے۱۰؍ پوائنٹس ملے اور اب اس کے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں۲۰؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔  آئرلینڈ کیلئے سے لٹل نے۱۰؍ اوور میں۶۰؍ رن پر۳؍  وکٹ لئے۔ 
  عادل رشید نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں۱۰؍ اوور میں۳۴؍ رن دے کر۳؍ وکٹ  لئے جس طرح انہوں نے کیون او برائن کو میں بولڈ آؤٹ کیا وہ گیند کمال کی رہی۔ رشیدنے کیون او برائن کو اپنی عام گگلی کے جال میں پھنسا کربولڈ کیا۔ کیون او برائن صرف۳؍ رنز بناسکے۔ ٹویٹر پر عادل رشید کی بولنگ کی زبردست تعریف کی جارہی ہے۔
 جانی بیریسٹو انگلینڈ کی فتح میں ہیرو ثابت ہوئے۔ بیریسٹو نے۴۱؍ گیندوں میں صرف۸۲؍ رن بنائے۔ جانی بیریسٹو کو طوفانی بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔   بیریسٹو نے ۲۰۰؍کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنا کر آئرلینڈ کے گیند بازوں کو شکست دی۔ بیریسٹو نے اپنی نصف سنچری صرف۲۱؍ گیندوں پر اسکور کی۔ ایسا کرنے سے بیریسٹو انگلینڈ کیلئے ون ڈے میں سب سے تیز نصف سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بیریسٹو نے اس معاملے میں ایون مورگن کی برابری کرلی ہے۔ مورگن ون ڈے میں۲۱؍ گیندوں پر نصف سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ 
 ون ڈے میں جانی بیریسٹو نے۳۰۰۰؍ رن  مکمل کر لئے ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے میں سب سے تیز۳۰۰۰؍ رن بنانے والے جو روٹ کی برابری کی۔ جو روٹ نے ون ڈے کریئر میں صرف۷۲؍اننگز میں۳۰۰۰؍رن بنائے تھے۔ بیریسٹو نے اپنی۷۲؍ ویں ون ڈے اننگز میں۳۰۰۰؍ رن بھی بنائے۔ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین۳۰۰۰؍ رن بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام ہے۔ آملہ صرف ۵۷؍اننگز میں یہ کارنامہ مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK