Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ:کوٹنہو کے گول کی بدولت ایسٹن ولانےمیچ ڈرا کروا دیا

Updated: January 17, 2022, 2:04 PM IST | Agency | London

مانچسٹر یونائٹیڈ اور ایسٹن ولا کا مقابلہ ۲۔۲؍گول سے ڈرا۔ فلپ کوٹنہو نے ولا کی جانب سے شروعات کی

Aston Villa`s Philippe Coutinho can be seen scoring.Picture:INN
ایسٹن ولا کے فلپ کوٹنہو کو گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )میں ایسٹن ولا اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے درمیان میچ۲۔۲؍ گول سے  ڈراپر ختم ہوا۔ اس میچ میں ایسٹن ولا کی جانب سے شروعات کرنے والے برازیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فلپ کوٹنہو نے اہم گول کیا۔   سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے میچ میں  مانچسٹر یونائٹیڈ کوایسٹن ولا کے گول کیپر کی غلطی کے باعث چھٹے منٹ میں ہی برتری مل گئی تھی جبکہ میچ کے۶۷؍ویں منٹ میں یونائٹیڈ کی جانب سے ایک اور گول ہوا۔  یونائٹیڈ کی جانب  سے دونوں گول برونو فرنانڈیس نے کئے۔ تاہم اس کے بعدایسٹن  ولا نے بھرپور حملے کئے  اور صرف ۴؍ منٹ میں ۲؍ گول کرکے  اسکور ۲۔۲؍گول کردیا۔ جیکب رامسے نے ایسٹن کیلئے پہلا گول ۷۷؍ویںمنٹ میں کیا۔ اس کے بعد فلپ کوٹنہو نے ۸۱؍ویں منٹ میں اہم گول کر کے ٹیم کو ۲؍پوائنٹس کے نقصان سے بچا لیا۔ دونوں فٹبال کلبوں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK