Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ :مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ میچ جیتنے کیلئے پُرعزم

Updated: August 13, 2022, 1:24 PM IST | Agency | Manchester

سنیچر کو دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور بورن ماؤتھ کے درمیان مقابلہ۔ دونوں کلب نے نئے سیزن کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا تھا

Earling Holland of Manchester City Football Club.Picture:INN
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے ارلنگ ہالینڈ ۔ تصویر:آئی این این

):سنیچر کو اتحاد اسٹیڈیم میں انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )کے دفاعی چمپئن  مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور بورن ماؤتھ فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے فاتحانہ آغاز کو برقرار رکھتے ہوئےمانچسٹر کے میدان پر بھی کامیابی حاصل کریں۔ دونوں کلبوں نے اپنے پچھلے میچ میں حریفوں ٹیموں کو صفر۔۲؍ کے اسکور سے شکست دی  تھی۔ اس وقت  ای پی ایل کے ٹیبل پر بورن ماؤتھ دوسرے نمبرپر ہے ۔ مانچسٹر سٹی کا کلب اپنے خطاب کا دفاع کررہا ہے اور گزشتہ ہفتے ہی اس نے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔  
 مانچسٹر سٹی نے پچھلے میچ میں ویسٹ ہیم یونائٹیڈ فٹبال کلب کو صفر۔۲؍ گول سے شکست دی تھی اور اس وقت اس کے نئے کھلاڑی  ارلنگ ہالینڈنے ہی ۲؍گول کئے تھے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ہالینڈ نے  ایک پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا اور  میچ کے ۶۵؍ویں میں ایک اور گول کرکے اسکور صفر۔۲؍گول کردیا۔  مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے  اس سیزن کے آغاز میں کچھ اچھے کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا  اور ان میں ارلنگ ہالینڈ بھی شامل ہیں۔ ۲۲۔۲۰۲۱ء کے پریمیر لیگ کے پلیئر آف دی سیزن کیون ڈی برائن نے دوسرے ہاف میں ہونے والے گول میں ہالینڈکی مدد کی تھی۔ سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کو یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہوگی کہ ان کے نئے اور پرانے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں۔ سٹی کے سبھی کھلاڑی ا ی پی ایل کے آغاز میں اچھا کھیل رہے ہیں اور وہ گول کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ 
 دوسری طرف بورن ماؤتھ نے ایسٹن ولا کو مایوس کیا تھا اورنئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ جیفرسن لیرما نے اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول کیا تھا اور اسے صفر۔ ایک کی برتری دلائی تھی۔ انہوںنے تیزرفتاری کے ساتھ ٹیم کیلئے گول کیا تھا۔ کیفر مور نے ۸۰؍ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر۔۲؍ گول کی برتری دلائی۔ اس کے کوچ اسکاٹ پارکر کیلئے یہ نتیجہ بہت اچھا تھا لیکن سنیچر کو ان کی ٹیم کے سامنے ای پی ایل کا مضبوط حریف رہے گااور اسے مات دینا آسان نہیں ہوگا۔بورن ماؤتھ کی ٹیم نے ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی کے خلاف ہونے والے ۱۰؍ میچوں میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔اس لئے بورن ماؤتھ کو سنیچر کو پورے جوش وخروش کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور سٹی کے دفاع کو توڑنا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حاوی ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زو ر لگائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK