Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ : لیورپول کے سادیو مانی کے سامنے ناروچ سٹی نے ہارمانی

Updated: February 17, 2020, 10:46 AM IST | Agency | London

لیورپول فٹبال کلب کے اس وقت ستارے بہت تابناک ہیں اور وہ ٹیم مسلسل کامیابی کی کہانی لکھ رہی ہے۔ سنیچر کی دیر رات انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں ہونے والے میچ میں اسٹار کھلاڑی سادیو مانی کے واحد گول کی بدولت لیورپول نے پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نچلی سطح پر موجود ناروچ سٹی کو صفر۔ ایک سے شکست دے دی۔

لیورپول بمقابلہ ناروچ سٹی ۔ تصویر : پی ٹی آئی
لیورپول بمقابلہ ناروچ سٹی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 لندن : لیورپول فٹبال کلب کے اس وقت ستارے بہت تابناک ہیں اور وہ ٹیم مسلسل کامیابی کی کہانی لکھ رہی ہے۔ سنیچر کی دیر رات انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں ہونے والے میچ میں اسٹار کھلاڑی سادیو مانی کے واحد گول کی بدولت لیورپول نے پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نچلی سطح پر موجود ناروچ سٹی کو صفر۔ ایک سے شکست دے دی۔ 
 اس فتح کے بعد لیورپول  نے پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے اوراس نے ۲۵؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ لیورپول نے ۲۶؍ میچ کھیل کر ۷۶؍پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور وہ دوسرے نمبرپر موجود مانچسٹر سٹی سے ۲۵؍ پوائنٹس آگے ہے۔مانچسٹر سٹی کے ۲۵؍میچ کھیل کر ۵۱؍پوائنٹس ہیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کی رات یوئیفا نے مانچسٹر سٹی پر۲؍سیزن کی پابندی عائد کردی ہے۔
  ناروچ کے کیرو روڈ کے اسٹیڈیم میں ہوائیں تیز چلتی ہیں   اور وہاں کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔موسم سرما کے وقفے کے بعدلیورپول نے اچھی شروعات کی ہے اور اس نے سنیچر کی رات  ای پی ایل کے اس سیزن میں اپنا ۲۵؍واں میچ جیتا ۔ لیورپول نے ۲۶؍میں سے ۲۵؍میچ جیتے ہیں اور اس کا ایک میچ ڈرا ہواہے۔ لیورپول  ۴۳؍ میچوں تک ناقابل شکست رہا ہے اور وہ آرسنل کے ۰۴۔۲۰۰۳ء میں بنائے گئے ۴۹؍ میچوں کے ناقابل شکست ریکارڈ کی برابری سے ۶؍میچ پیچھے ہے۔لیورپول نے اپنے گزشتہ ۱۰۵؍میں سے ۱۰۳؍ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ لیورپول نے ۳۵؍ میں سے ۳۴؍میچ جیتے ہیں۔ 
 ای پی ایل میں سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں فرسٹ ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا اور دوسرے ہاف میں بھی لیورپول کے کھلاڑیوں کو گول کے  مواقع بنانے میں وقت لگ رہا تھا۔ ۷۸؍ ویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے ایک تیز رفتار پاس سادیو مانی کو دیا اور انہوں نے فوری طورپر گیند کو ناروچ سٹی کے گول میں ڈال دیا ۔ میچ کے اختتام پر اسکور صفر۔ ایک تھا۔
 لیورپول فٹبال کلب کے کپتان جارڈن ہینڈرسن نے کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں چند مسائل کا سامنا تھا لیکن مجموعی طورپریہ ایک اور اچھی کارکردگی تھی اور ہم نے ایک گول کیا اور ۳؍ پوائنٹس حاصل کرلئے۔ انہو ںنے کہا کہ ہم سبھی  یہ سن سن کر اکتا گئےہیں کہ ہم خطاب کب جیتیں گے تاہم ہم خطاب کے قریب ہوگئے ہیں۔ اب ہم اپنے اگلے میچ پر توجہ دے رہے ہیں۔ لیورپول کے کپتان نے کہاکہ ہم اسی حکمت عملی پر کارفرما ہیں جو ہم نے شروعات میں طے کی تھی۔ 
 اب لیورپول کو چمپئن لیگ میں اپنے خطاب کا دفاع کرنا ہے اور راؤنڈ ۱۶؍میں اس کا مقابلہ اسپینش فٹبال کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگاجسے اسپینش لیگ لالیگا میں ویلنشیا فٹبال کلب سے ۲۔۲؍سے ڈرا کھیلنا پڑا ہے۔
 لیورپول کے منیجر یورگین کلوپ نے بتایا کہ میں دعوے کے ساتھ تو نہیں کہہ سکتا کہ ہم ہی چمپئن لیگ جیتیں گے کیونکہ ابھی اس کے ناک آؤٹ راؤنڈ کا سلسلہ شروع ہوگا۔منگل کو لیورپول کا مقابلہ ایٹلیٹیکو سے ہوگا اور کلوپ کے مطابق ٹیم اس کیلئے  پوری طرح  تیارہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK