Inquilab Logo

ای پی ایل:مانچسٹر سٹی کلب کی اپنے ہی میدان پر شکست

Updated: November 12, 2022, 11:24 PM IST | manchester

:انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی کو اپنےہی گھرپر شکست کا سامنا کرناپڑا۔ برینٹفورڈ فٹبال کلب نے اسے ۱۔۲؍ گول سے شکست دےدی۔

Goal scorer for Brentford Football Club
برینٹفورڈ فٹبال کلب کیلئے گول کرنے والے آئی ٹونے

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی کو اپنےہی گھرپر شکست کا سامنا کرناپڑا۔  برینٹفورڈ فٹبال کلب نے اسے ۱۔۲؍ گول سے شکست دےدی۔ اس شکست کے بعد خطاب کی دعویدار ٹیم مانچسٹر سٹی کو زبردست جھٹکا لگاہے۔ سٹی کی جانب سے واحد گول فل فوڈین نے کیا لیکن ان کا گول بھی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکا۔ فاتح کلب کیلئے ٹونے نے ۲؍گول کئے۔
 مانچسٹر سٹی کے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم پر ہونےوالے میچ میں پہلا گول برینٹفورٹ فٹبال کلب کی جانب سے ہوا اور یہ گول آئی ٹونے نے کیا۔ انہوںنے ۱۶؍ویں منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ اس کے بعد میچ کے پہلے ہاف کے انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں فل فوڈین نے ایم اکانجی کی مدد سے ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا اور اسکور ایک ایک گول کردیا۔ اس گول کے بعد فرسٹ ہاف میں کوئی اور گول نہیں ہوا اور اسکور ایک ایک رہا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی اپنے گھریلو میدان پر گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔ اسٹار کھلاڑیوں سے لیس ٹیم میں گول کرنے کیلئے میچ کی آخری وہسل تک کوشش کی لیکن وہ برینٹفورٹ کے دفاع میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔ میچ کے اختتام پردونوں کلب گول کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے تھے لیکن انجری ٹائم میں برینٹفورڈ کو  موقع ملا اور اس کے کھلاڑی ٹونے نے گول کرکے اسکور ۱۔۲؍گول کردیا۔ اس میچ میں دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں ۱۲؍ منٹ تک کھیل  جاری رہا۔ 
 اس وقت پوائنٹ ٹیبل پر مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے درمیان زبردست رسہ کشی ہے۔ دونوں ایک ایک پوائنٹ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور  ان میں قریبی حریفائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آرسنل کی ٹیم ۱۳؍میچوں میں ۳۴؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کو اس شکست  کی وجہ سے ٹیبل پر نقصان اٹھانا پڑاہے۔ وہ ۱۴؍ میچوں میں ۳۲؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر  ہے۔ اگر مانچسٹر سٹی کی ٹیم برینٹفورڈ کو شکست دے دیتی تو وہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوسکتی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK