Inquilab Logo

ریئل میڈرڈفٹبال کلب کو ایسپینول نے ۱۔۲؍سے ہرا دیا

Updated: October 05, 2021, 2:35 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ کیلئے کریم بینزیما نے واحد گول کیا۔ فاتح کلب کیلئے ٹوماس اور الیکس ویڈال نے ایک ایک گول کیا

Karim Benzema. Picture:INN
کریم بینزیما تصویر: آئی این این

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں  ریئل  میڈرڈ فٹبال کلب کوایسپنیول  نے ایک کے مقابلے میں۲؍گول سے ہرادیا۔  ریئل  میڈرڈ اور ایسپنیول کے درمیان میچ دلچسپ رہا۔ ۱۷؍ویں منٹ میں ایسپنیول  نے ٹوماس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرلی، دوسرے ہاف کے۶۰؍ویں منٹ میں الیکس ویڈال نے گول کر کے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزما نے۷۱؍ویں منٹ میں ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن کھیل کے خاتمے تک  ریئل میڈرڈ مزید گول نہ کرسکی۔اس طرح  مقابلہ ۱۔۲؍ سے  ایسپینول نے جیت لیا۔ 
 میچ کے بعد ریئل کے منیجر کارلو اینسیلوٹی نے کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بے حد ناراض ہوں ۔ ایسا لگتاہے کہ ہماری ٹیم جیتنے کیلئے کوشش نہیں کررہی ہے۔میں چاہتا ہوںکہ اگلے میچوں ٹیم اپنی سوچ کو بدل کر میدان پر اترے اور حریف ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرے۔   ایک اور میچ  میں ایلچے  نے سیلٹا ویگو کو  صفر۔۱؍ سے شکست دی۔ ایلچے اور سیلٹا ویگو کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ایلچے نے سیلٹا ویگو پر برتری حاصل کرلی، اُن کی جانب سے ڈیریو بینی ڈیٹو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، جس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ کا اختتام ایلچے کی صفر۔۱؍پر ہوا۔ اتوارکو کھیلے جانےوالے ایک اور میچ میں  ویلا ریئل نے  ریئل بیٹس کے خلاف  صفر۔۲؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔   ویلا ریئل  کے دونوں گول آرنا ؤ ڈینجوما نے پہلے اور دوسرے ہاف میں بنائے۔اس کے علاوہ  گیٹافے اور ریئل سوسائیڈیڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ گیٹافے نے پہلے ہاف میں گول کیا جبکہ ریئل سوسائیڈیڈفٹبال کلب نے۶۸؍ ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK