Inquilab Logo

ایسپاس کے گول نے بارسلونا کو فاتح بننے سے روکا

Updated: June 30, 2020, 9:51 AM IST | Agency | Barcelona

لالیگا میں سیلٹا ویگو اور بارسلونا کا مقابلہ ڈرا۔ بارسلونا کو ۲؍پوائنٹس کا نقصان

Football Player - Pic : PTI
میچ ڈرا ہونے کے بعد سیلٹا کے کھلاڑیوں نے کچھ اس طرح جشن منایا

اسپینش لیگ لالیگا میں بارسلونا فٹبال کلب کی خطاب کی راہ مشکل ہوتی جارہی ہے۔ سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں اس کا مقابلہ سیلٹا ویگو سے ۲۔۲؍گول سے ڈرا ہوا۔ اس میچ کے آخری لمحے میں ایگو ایسپاس نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا لیکن بارسلونا فٹبال کلب کو ۲؍پوائنٹس کا نقصان ہوگیا حالانکہ وہ اب بھی ٹاپ پوزیشن پر ہے لیکن ریئل میڈرڈ کے پاس اس سے ۲؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہوگا۔ 
 میچ کے آغاز ہی سے بارسلونا فٹبال کلب نے دبدبہ برقرار رکھا۔ ۲۰؍ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی لوئیس سواریز نے اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول کیا اور فرسٹ ہاف تک اسکور صفر۔ ایک کردیا جوکہ سیٹی بجنے تک برقرار رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ۵۰؍ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کے کھلاڑی اسمولوو نے برابری کا گول کرکے اسکور ایک۔ایک کردیا۔ اس کے بعد بارسلونا فٹبال کلب نے اپنے حملے شروع کئے، ۶۷؍ویں منٹ میں اسے کامیابی ملی۔ لوئیس سواریز نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور اسکور  ایک ۔۲؍  کردیا۔میچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا تھا ایسا لگ  رہا تھا کہ بارسلوناکی کامیابی یقینی ہے لیکن فل ٹائم ہونے سے ۲؍منٹ قبل ایگو ایسپاس نے بہترین گول کرکے بارسلونا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیاجس سے بارسلونا کو ۲؍پوائنٹس کا نقصان ہوا اور اس کی خطاب کی امیدوں کو بھی جھٹکا لگا   ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK