Inquilab Logo

یوروکپ ۲۰۲۰ء:آج فٹبال کے ۲؍پاور ہاؤس پرتگال اور جرمنی میں زبردست معرکہ متوقع

Updated: June 19, 2021, 2:52 PM IST | Agency | Munich

یوروچمپئن پرتگال اور سابق ورلڈ چمپئن جرمنی میں زور دار مقابلہ ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اسٹار کھلاڑیوں سے لیس ہیں اورایک دوسرے پر حملے کیلئے تیار ہیں۔پرتگال بلند حوصلہ

Cristiano Ronaldo. Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو ۔تصویر :آئی این این

یوئیفا یورو کپ  ۲۰۲۰ء  کے ایک اور اہم مقابلے میں یورپ کے ۲؍ فٹبال پاور ہاؤس یورو چمپئن پرتگال اور سابق ورلڈ چمپئن جرمنی ایک دوسرے کے مدمقابل  ہوں گے اور دونوں میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ سنیچر کوان دونوں ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف زوردار حملہ کرنے کیلئےتیار ہوں گے۔  خیال رہے کہ یہ میچ بائرن میونخ فٹبال کلب کے گھریلو میدان الائنز ارینا میں ہونے والا ہے لیکن اس میچ کا میزبان پرتگال ہوگا۔ پرتگال نے یوروکپ کی مہم کے اپنے پہلے میچ میں ہنگری کو صفر۔۳؍ سے شکست دے کر اچھا آغاز کیا تھا۔دوسری طرف جرمنی کو پہلے میچ میں صفر۔ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ فرانس کے خلاف جرمنی کے میچ میں اس کے کھلاڑی میٹس ہملس ہی نے گول کردیا تھا۔ پرتگال نے اپنی مہم کا زبردست کا آغاز کیا تھا اور اس نے ہنگری کو صفر۔۳؍سے روند دیا تھا۔ اس میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے ۲؍گول کئے تھے۔ ہنگری کی ٹیم کا دفاع اچھا تھا لیکن دفاعی چمپئن نے دوسرے ہاف کے آخری حصے میں ۳؍گول کردئیے۔ منیجر فرنانڈو سانتوس کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے خلاف اچھے مواقع بنائے تھے۔  پرتگال کے کھلاڑیوں نے سبھی ۳؍گول میچ کے آخری ۶؍منٹ میں کئے۔ رونالڈو کے علاوہ رافیل گریرو نے ایک گول کیا۔ اس فتح کے بعد پرتگال گزشتہ ۷؍بیرون شہرمیچوں میں ناقابل شکست رہا ہے۔ اس نے ۵؍میچ جیتےہیں اور اس کے ۲؍ میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ دوسر ی طرف جرمنی یورپ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جرمنی کو فرانس کے خلاف صفر۔ ایک سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ یہ واحدگول بھی جرمنی کے کھلاڑی میٹس ہملس نے کیا۔ یوروکپ کے گروپ آف دیتھ ایف میں جرمنی اب تیسرے نمبرپر ہے اور اسے پرتگال کی شکل میں ایک مضبوط حریف سے مقابلہ کرنا ہے۔ 
 جرمنی اور پرتگال کے درمیان اب تک ۱۸؍ میچ ہوئے ہیں اور ان میں سے ۱۰؍میچ جرمنی نے جیتے ہیں اس لئے اعدادوشمار میں اس کی بالادستی ہے۔ پرتگال صرف ۳؍ میچ جیتے ہیں اور اس کے ۵؍میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ جرمنی نے گزشتہ  ۴؍میچو ںمیں پرتگال کی ٹیم کو شکست دی ہے اور ان دونوں کا گزشتہ مقابلہ ورلڈ کپ ۲۰۱۴ء کے گروپ جی میں ہوا تھا۔ اس وقت جرمن ٹیم نے پرتگالیوں کو صفر۔۴؍ سے ہرادیا تھا۔ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کیلئے کھیلنے والے فُل بیک جوآؤ کینسیلوکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  اس لئے وہ میچ سے باہر رہیں گے جس کے باعث نیلس سیمیڈو کو مسلسل دوسری مرتبہ پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ہنگری کے خلاف رافاسلوا نے ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا اور گول کرنے کے مواقع بنائے تھے اس لئے سنیچر کو جرمنی کے خلاف ان کا بھی حتمی ۱۱؍میں شامل ہونا طے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK