Inquilab Logo

یوروکپ :پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کی فتح، سیمی فائنل میں اٹلی سے ٹکر

Updated: July 04, 2021, 8:34 AM IST | St. Petersburg

فُل اور ایکسٹراٹائم میں میچ کا اسکور ایک ایک سے برابر رہا۔ اسپین نے سوئزر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک۔۳؍ سے شکست دےدی۔ اسپین کو گول کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی

The Spanish players look excited and happy.Picture:PTI
اسپین کے کھلاڑی جوش اور مسرور نظرآرہے ہیں

 فیفا ورلڈ کپ فاتح اسپین کی قومی فٹبال ٹیم نے یہاں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب میں  پہلے دلچسپ کوارٹر فائنل میں سوئزرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک۔۳؍سے شکست دے کر یو اے ایف اے یورو۲۰۲۰ءکے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ اسپین اب ۷؍ جولائی کو پہلے سیمی فائنل میں ۴؍بار کے عالمی فاتح اٹلی سے مقابلہ کرے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا میچ ہوا، جس کی وجہ سے فل ٹائم اور اضافی وقت میں  اسکور  ایک ایک رہا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلااور فیصلے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لینا پڑا۔ 
 اس کے بعد ہونےوالے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئزرلینڈ محض ایک گول کرسکاجبکہ اسپین نے۳؍ گول داغ کر میچ جیتنے کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ سوئزرلینڈ نے حالانکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ گنوانے سے پہلے اسپین سے سخت مقابلہ کیا۔ اسپین کی مضبوط ٹیم کو سوئزرلینڈ کے گول کیپر یان  سومیر  کے سامنے جدوجہد کرنی پڑی۔ اسپین نے میچ کے دوران گول کرنے کے۲۸؍مواقع بنائے لیکن ہر بار یان سومیر گول روکنے میں کامیاب رہے۔
 اسپین کی ٹیم اضافی  وقت میں بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں رہی تھی۔ اسپین کے نام ایک گول میچ کے۸؍ویں منٹ میں ہوا تھا اور وہ بھی سوئزرلینڈ کی غلطی کی وجہ سے۔ دراصل مڈ فیلڈر ڈینس زکریا کے اپنے ہی پوسٹ میں گول کردینے سے اسپین کو صفر۔ایک کی سبقت مل گئی تھی حالانکہ  سوئزر لینڈ دوسرے ہاف میں واپسی میں کامیاب رہا۔ ۶۸؍ویں منٹ میں شیردان شاکری نے گول داغ کرٹیم کو ایک۔ ایک سے برابری پر لا دیا۔اس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ 
 اضافی وقت میں اسپین کے گول نہ کرنے  پرپنالٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں سوئزرلینڈ کے کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ گول کیپر یان سومیر نے پورے میچ اور پنالٹی شوت میں اپنے شاندار ڈیفنس سے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھا لیکن سوئزر لینڈ کے کھلاڑی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں محض ایک موقع بنا سکے۔اسپین کی جانب سے ڈینیل اولمو، جیرارڈ مورینو اور مائیکل اوریازیبل نے گول کیا ۔ سوئزر لینڈ کی جانب سے ماریو گاورانووچ نے ایک پنالٹی پر گول کیا او ربقیہ کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ 

euro cup Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK