Inquilab Logo

تیز گیندباز جیمس اینڈرسن نےایک اور اعزاز حاصل کیا

Updated: June 11, 2021, 1:57 PM IST | Agency | Adgestone

السٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے

 James Anderson .Picture:INN
از جیمس اینڈرسن ۔تصویر :آئی این این

انگلینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز جیمس اینڈرسن نے اپنے کرکٹ کرئیر میں ایک اور  سنگ میل قائم کر لیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں جاری ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میدان پر اترتے ہیں انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انڈرسن کا  ٹیسٹ کرکٹ  میں یہ  ۱۶۲؍واں میچ ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے انگلینڈ کے لیجنڈ السٹرکک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ۳۸؍سالہ اینڈرسن نے ۱۸؍سال قبل ۲۰۰۳ءمیں لارڈس میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی ۶۱۶؍وکٹیں ہیں جو انگلینڈ کرکٹ کے لئے ایک ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور پر ، وہ دنیا کے ساتویں سب سے زیادہ  ٹیسٹ میچ کھیلنے  والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  جمعرات کو میچ کے آغاز سے پہلے  انہیں ان کے ٹیم کے  ساتھیوں نے ایک خاص قمیض پیش کی تھی جس کا نمبر ۱۶۲ ؍تھا۔اینڈرسن نے اس اعزازکے بارے میں کہا  ’’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں  یہاں تک پہنچ گیا ہوں ۔ یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسا جسم ملا جو گیندبازی کا ڈٹ کر  مقابلہ کرسکے۔ میں اپنی فٹنس اور مہارت پر سخت محنت کرتا ہوں اور مجھے روزانہ بہتر ہونے  کی کوشش کرنے کی بھوک بھی ہے۔ میں نے پیشہ ور بننے کے بعد سے یہی کیا ہے اور امید ہے کہ یہ کچھ اور برسوں تک جاری رہے گا۔ ‘‘ اینڈرسن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بدھ کی شب سابق ٹیم کے ساتھی کک کا فون آیا تھا اور انہوں نے  مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے قریبی دوست کی طرف سے یہ فون آنے کا مطلب ان کے لئے بہت  معنی رکھتا ہے  ہے۔واضح رہے کہ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ ۱۹۴؍ون ڈے اور ۱۹؍ ٹی ۔۲۰؍میچ  بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر ۳۷۵؍میچ کھیلے ہیں جو انگلینڈ کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK