Inquilab Logo

تیز گیندبازمحمد سراج کی ’تھمس اپ ‘کےساتھ شراکت

Updated: September 24, 2021, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi

کوکا کولاانڈیا کے دیسی برانڈ تھمس اپ نے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں ۲۰۲۰میں’پلٹ دے‘ اور ’تانے پلٹ دے مہموں سے `طوفانی‘خوشی کا جشن منانے کے بعد ہندوستان کے تیزگیندباز محمد سراج کے ساتھ شراکت کی ہے۔

Mohammed Siraj. Picture:INN
تیز گیندبازمحمد سراج ۔ تصویر: آئی این این

کوکا کولاانڈیا کے  دیسی برانڈ تھمس اپ نے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں ۲۰۲۰میں’پلٹ دے‘ اور ’تانے پلٹ دے  مہموں سے `طوفانی‘خوشی کا جشن منانے کے بعد ہندوستان کے تیزگیندباز محمد سراج کے ساتھ شراکت کی ہے۔  کمپنی اب اپنی ’پلٹ دےمہم‘ کے ذریعہ محمد سراج کی عزت افزائی کررہی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا ’’ میں تھمس اپ کے ساتھ جڑ کر اور میری زندگی کا سفر اور تجربہ دکھانے کےلئے اس پلیٹ فارم  کا شکرگزار ہوں۔ یہ شراکت میرے دل کے قریب ہے کیونکہ یہ ہمارے مشترکہ  ہدف پر مبنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت کرکٹ کے شائقین کے ساتھ فطری طور پر جڑے گی۔ یہ شراکت اس جوش اور سخت محنت کو دکھائے گی جو مختلف پس منظر  سے آنے والے کھلاڑی اپنے چیلنجز سے جیتنے اور ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے دکھاتے ہیں۔ کوکا کولا انڈیا اور ساؤتھ ویسٹ ایشیا کے نائب صدر اور مارکیٹنگ ہیڈ ، ارنب رائے نے شراکت داری کے اعلان پر کہا ’’کوکا کولا کمپنی اولمپک گیمز کی طویل ترین کارپوریٹ پارٹنر رہی ہے۔ پیرالمپک گیمز اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتھ ہماری حالیہ شراکت ہمارے صارفین کے خوشگوار لمحات اور مواقع کا حصہ بننے کی ہماری  فلاسفی  کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK