Inquilab Logo

فیڈرر کا سیمی فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ

Updated: January 29, 2020, 11:50 AM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلین اوپن میں منگل کو راجر فیڈرر کو فتح حاصل کرنے کیلئے ۵؍سیٹوں تک جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ اس سے قبل ٹائی بریکر میں شکست کی دہلیز پر جان ملمین کے خلاف تیسرے راؤنڈ کا میچ جیتنے والے فیڈرر نے منگل کو کوارٹر فائنل میچ میں بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ دوسرے نمبر کے سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

راجر فیڈرر ۔ تصویر : آئی این این
راجر فیڈرر ۔ تصویر : آئی این این

میلبورن : آسٹریلین اوپن میں منگل کو راجر فیڈرر کو  فتح حاصل کرنے کیلئے ۵؍سیٹوں تک جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ اس سے قبل  ٹائی بریکر میں شکست کی دہلیز  پر جان ملمین کے خلاف تیسرے راؤنڈ کامیچ جیتنے والے فیڈرر نے منگل کو کوارٹر فائنل میچ میں بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ دوسرے نمبر کے سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ خیال رہے کہ فیڈرر نے ٹینز سینڈگرین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 
 مایہ ناز سوئس اسٹار فیڈرر کرشمے میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے منگل کو یہاں آسٹریلیائی اوپن کے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ایسا ہی کرشمہ کردکھایا۔۳۸؍ سالہ تجربہ کھلاڑی نے   ۷؍ میچ پوائنٹس بچا کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔۶؍ بار کے آسٹریلین  اوپن چمپئن  فیڈرر نے چوتھے سیٹ میں ۳؍ اور پھر ٹائی بریکر میں ۴؍ میچ پوائنٹس  بچائے۔ انہوں نے   ورلڈ نمبر۱۰۰؍ امریکی ٹینز سینڈگرین کو ۳؍ گھنٹے۲۸؍ منٹ میں شکست دے دی۔  میچ میں ۵؍ سیٹوں میں۳۔۶، ۶۔۲،۶۔۲،۶۔۷، ۳۔۶؍ سے ہرا دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل تیسرے راؤنڈ کے میچ  میں فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی جب انہوں نے گھریلو کھلاڑی جان ملمین کو ۵؍سیٹوں میں شکست دے   کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ 
  چوتھے سیٹ کے ایک موقع پر ایسا لگتا تھا کہ افسانوی کھلاڑی کا سفر ٹورنامنٹ میں ختم ہوجائے گا لیکن فیڈرر نے ہمت نہیں ہاری اور چوتھے اور ۵؍ویں سیٹ کوجیت کر سینڈ گرین کو ٹینس میں ایک اچھا سبق سکھایا۔ فتح کے لئے فیڈرر کی بھوک پہلے کی طرح باقی ہے اور انہوں نے وقتا فوقتا اسے ظاہر کیاہے۔ انہوں نے اپنے جوش ، جذبے اور اعتماد کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے سے۱۰؍ سال چھوٹے امریکی کھلاڑی کے خلاف یادگار واپسی کی اور اب  آخری ۴؍ میں ان کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا جنہوں  نے میلوس راؤنک کو سیدھے سیٹوں میں ۴۔۶، ۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دےدی۔۲۰؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن  فیڈرر جو ہمیشہ کورٹ پر پرسکون نظر آتے تھے ، ان کو بھی  غیرمہذب  زبان استعمال کرنے پر متنبہ کیا گیا تھا۔ تیسرے سیٹ میں  وہ بھی کمر کی چوٹ کی وجہ سے کورٹ  سے باہر چلے گئے اور بعد میں دائیں پیر کی مالش کیلئے ٹرینر کی مدد کی فہرست میں داخل ہوگئے۔ سینڈگرین نے دوسرے اور تیسرے سیٹ کوجیتنے کے بعد چوتھے سیٹ میں۴۔۵؍ کی برتری حاصل کی۔
بارٹی نے آسٹریلیا کے لئے تاریخ رقم کی
 خواتین کے زمرے  میں نمبر ون کھلاڑی ایشلے بارٹی نے پیٹرا کویتووا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا  جہاں ان کا مقابلہ امریکہ کی ۱۴؍ویں سیڈیافتہ  صوفیہ کینین سے ہوگا۔ آسٹریلیائی ٹاپ سیڈیافتہ  بارٹی نے چیک جمہوریہ کی ۷؍ویں سیڈ کویتووا کو خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہلے سیٹ میں  جدوجہد  کے بعد پہلی بار۶۔۷، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK