Inquilab Logo

فیفا نے ہندوستانی کھلاڑی سنیل چھیتری کی خدمات کا اعتراف کیا

Updated: September 30, 2022, 1:17 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کی زندگی اور کریئر پر سیریز جاری کی

FIFA uploaded a photo of Sunil Chhetri (right) with Ronaldo and Messi..Picture:INN
فیفا نے سنیل چھیتری(دائیں) کی تصویر رونالڈو اور میسی کے ساتھ اپلوڈ کی۔۔ تصویر:آئی این این

فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی زندگی اور کریئر پر سیریز جاری کی ہے۔’ `کیپٹن فینٹاسٹک‘ کےنام سے سیریزفیفا پلس پر دستیاب ہےجو ۳؍اپیسوڈ پر مشتمل ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کی سیریز میں چھیتری کی شرکت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک ایسے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے ابھی تک فیفا ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیا ہے۔  فیفا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’’آپ کو رونالڈو اور میسی کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے۔اب موجودہ دور میں سب سے زیادہ گول کرنے کے معاملے میں تیسرے کھلاڑی کے بارے میںجان لیں۔’سنیل چھیتری کیپٹن فینٹاسٹک‘ اب فیفا پلس پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو۱۱۷؍گول اور لیونل میسی۹۰؍گول کے ساتھ پہلے اور دوسرے مقام پر ہیں جبکہ ہندوستانی اسٹار کھلاڑی ۳۸؍سالہ سنیل چھیتری اب تک ۸۴؍گول کر چکے ہیں۔ سنیل چھیتری  اپنے شاندار کریئر کے دوران اب تک ہندوستانی ٹیم کیلئے۱۳۱؍ میچ کھیل چکے ہیں۔ فیفا نےسنیل چھیتری پر ۳؍اپیسوڈ کی سیریز جاری کی ہے ۔پہلی قسط میں سنیل کے ہندوستان کے اسٹار کپتان کے طور پر ابتدائی دنوں کاذکر ہے۔ دوسری قسط  ان کے قومی ٹیم کیلئے شاندار ڈیبیو او ر دھیرے دھیرے خود کو ایک اہم کھلاڑی کے طور پر قائم کرنے کا ذکر ہے۔ تیسری قسط میں  ان کے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی ان دونوں    کے عروج کو دکھایاگیا ہے۔ فیفا کے ذریعے جاری سیریز اور سنیل  کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔انہوںنے کہا کہ سنیل کو ملنے والا اعزاز اس کھیل کو فروغ دینے میں مزید مددگار ثابت ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے بھی سنیل کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK