Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ : آج اِنگلینڈ مہم کا آغاز کریگا، ایران سے ٹکر

Updated: November 21, 2022, 2:03 PM IST | Agency | Doha

انگلینڈ نے کوالیفائنگ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔دوسری طرف ایرانی ٹیم ایشین زون میں کوالیفائنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہی تھی

 England football team .Picture:INN
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم ۔ تصویر:آئی این این

 انگلینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا اور اسے پیر کو اس کا کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ایشیا کی مضبوط ٹیم ایران سے مقابلہ کرنا ہے۔ انگلینڈ نے اپنی ناقابل شکست مہم کو پچھلے سال تک جاری رکھا تھا لیکن تھری لائنس کو اپنے گزشتہ میچ میں جرمنی کے ساتھ ۳۔۳؍گول سے ڈرا پر اکتفا کرناپڑا۔ اس کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم مضبوط قرار دی جارہی ہے۔
 دوسری طرف ایران کی ٹیم ایشیا میں مضبوط پوزیشن رکھتی ہے اور اس نے کوالیفائنگ مقابلوں میں حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا تھا۔ ایران نے اپنے کوالیفکیشن گروپ میں جنوبی کوریا سے آگے پوزیشن حاصل کی تھی۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے میچ میں ایران کو نکارا گوا کے خلاف جدوجہد کے بعد صفر۔ ایک کی قریبی جیت ملی تھی۔ ایران کی ٹیم پیر کو ہونےوالے میچ میں حریف ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی مہم کی شروعات کرنا چاہے گی۔ ایران کے حوصلے بلند ہیں۔  انگلینڈ اور ایران کے درمیان بین الاقوامی سطح پر کبھی مقابلہ نہیں ہوا ہے اور فیفا ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ایران نے فیفا ورلڈ کپ میں  یورپی ٹیموں کے خلاف ہونے والے گزشتہ ۸؍میچو ںمیں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان میں سے ایشیائی ٹیم نے ۶؍میچ گنوائے ہیں۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم نے مسلسل ۷؍ویں مرتبہ فیفاورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں کوالیفائی کیاہے۔  انگلینڈ کی یہ طویل مہم ہے۔  انگلینڈ نے یورو ۲۰۲۰ء کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس سے قبل ۲۰۱۸ ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ انگلینڈ نے اپنے تجربہ کار منیجر گیریتھ ساؤتھ گیٹ کی نگرانی میں مضبوط اسکواڈ تیار کیا ہے اور اس کے کھلاڑی بھی ان کی رہنمائی میں اچھا کھیل رہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK