Inquilab Logo

فیفا عالمی کپ : برازیل کے ہاتھوں سربیا کی شکست 

Updated: November 26, 2022, 1:20 PM IST | Agency | Qatar

؍۵؍مرتبہ کی عالمی چمپئن نے سربیا کو صفر۔۲؍گول سے ہرادیا۔ رچارلیسن کا شاندار گول

Brazil`s Richarlison can be seen scoring a cross acrobatic goal.Picture:INN
برازیل کے رچارلیسن کو کراس ایکروبیٹک گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر :آئی این این

 فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء میں ۵؍ بار کی عالمی چمپئن برازیل نے جمعہ کو رات گئے میچ میں سربیا کو صفر۔۲؍سے شکست دی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں چمپئن برازیل کیلئے دونوں گول رچارلیسن نے کئے تھے۔ برازیل کی جانب سے نیمار اور ونیشیئس جونیئر نے موقع گنوانے کے بعد میچ کا پہلا گول۶۲؍ویں منٹ میں رچارلیسن نے کیا۔ اس کے بعد رچارلیسن نے۷۳؍ویں منٹ میں ونیشیئس کے ہی کراس سے ایکروبیٹک گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی برازیل اپنے گروپ میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کی شام کو گروپ جی کے اپنے پہلے میچ میں سوئزر لینڈ نے کیمرون کو صفر۔۱؍سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ وہ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کیمرون تیسرے اور سربیا چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے پاس ایک بھی پوائنٹ نہیں ہے۔ پہلے ہاف میں اسکور لائن صفر۔ صفر رہنے کے بعد میچ کا پہلا گول دوسرے ہاف میں ہوا۔ برازیلین فارورڈ نیمار جونیئر نے سربیا کے گول پوسٹ کے قریب لے گئے۔ گول کا ایک موقع گنوانے کے بعد، لیفٹ فارورڈ ونیشیئس جونیئر نے شاٹ مارا۔ گیند گول کیپر سے ٹکرانے کے بعد رچارلیسن کے پاس گئی۔ یہاں رچارلیسن نے کوئی غلطی نہیں کی اور گیند کو سیدھی گول پوسٹ میں ڈال کر میچ کا پہلا گول کیا۔ ۶۲؍ویں منٹ میں برتری حاصل کرنے کے بعد بھی برازیل نے حملے کرنا نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے مسلسل گیند پر پوزیشن برقرار رکھ کر سربیا پر دباؤ ڈالا۔ ۷۳؍ویں منٹ میں ونیشیئس گیندلے کر سربیا کے گول پوسٹ کی طرف بھاگے۔ انہیں دو ڈیفینڈرس نے گھیر رکھا تھا۔ ونیشیئس نے اپنا موقع دیکھا اور گول کے بالکل سامنے رچارلیسن کو کراس دیا۔ رچارلیسن نے گیند پر عمدہ کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور ایکروبیٹک گول کیا۔رچارلیسن پورے میچ میں عمدہ فارم میں نظر آئے۔ ساتھ ہی ونیشیئس جونیئر، نیمار اور رافینہا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK