Inquilab Logo

ہنگری میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد فٹبال شائقین اسٹیڈیم میں لوٹ آئے

Updated: June 02, 2020, 11:22 AM IST | Agency | Hungary

ہنگری کے فٹبال شائقین۲۰۲۰ء کووڈ۱۹؍ وبائی بیماری کے سبب دو ماہ تک میدان سے دور رہنے کے بعد میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے رواں ہفتے کے آخر میں اسٹیڈیم پہنچے۔ ہنگری پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

Hungary Football Stadium
ہنگری میں میچ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھا جاسکتاہے

ہنگری کے فٹبال  شائقین۲۰۲۰ء کووڈ۱۹؍ وبائی بیماری کے سبب دو ماہ تک میدان سے دور رہنے کے بعد میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے رواں ہفتے کے آخر میں اسٹیڈیم پہنچے۔ ہنگری پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ یورپ میں دیگر لیگز سیزن کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں اور جو شروع ہوئی ہیں وہ ناظرین کے بغیرکھیلی جارہی  ہیں۔
 ہنگری کی فٹبال اسوسی ایشن نے   جمعرات کو کلبوں کو مارچ کے بعد پہلی بار شرائط کے ساتھ شائقین کیلئے اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت دی۔ ان شرائط میں اسٹیڈیم میں ہر دوسری صف کو خالی چھوڑ دینا اور ہر تماشائی نشست کے بعد۳؍ نشستیں شامل ہیں۔ سنیچرکو ڈیوسگور اور میجوکوسڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لئے شمال مشرقی شہر مسکولس آنے والے شائقین  نے کہا کہ ہمیں اسٹیڈیم میں آکر خوشی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK