Inquilab Logo

کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر فٹبالر پروجووچ گرفتار

Updated: April 06, 2020, 1:58 PM IST | Agency | Belgrade

پروجووچ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ریستوران میں شراب نوشی کررہے تھے

Alexender Prijovic - Pic : INN
سربیا کے اسٹرائیکر الیگزینڈر پروجووچ ۔ تصویر : آئی این این

سربیا کے اسٹرائیکر الیگزینڈر پروجووچ کو کورونا وائرس کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیشنل پولیس ڈائریکٹر ولادیمیر ریبچ نے سربیا کے سرکاری چینل آرٹي ایس کو سنیچر کو بتایا کہ پروجووچ کو کئی دوسرے افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پراسیکیوٹر دفتر میں طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہوٹل کی ریستوران لابی میں شام ۵؍ بجے کے بعد پروجووچ اور ۵؍ دیگر لوگ ڈرنک  کر رہے تھے جو کرفیو کے دوران مقرر کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
 پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ  کیلئے  ہوٹل بھی ذمہ دار ہے کیونکہ ہوم ڈلیوری کے علاوہ اس وقت ریستوران میں کھانے اور مشروبات سرو کرنا  ممنوع ہے۔
  ریئل  میڈرڈ کے اسٹرائیکر لوکا جوکووچ کے  قرنطینہ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد كورونا وائرس قوانین کو توڑنے والے وہ دوسرے سربیا ئی کھلاڑی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کے بیشتر فٹبالرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی رہائش پر ورزش کرکے خود فٹ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ چند فٹبالرس اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہوں۔ 
 کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سربیا حکومت نے ہفتے کے دنوں میں صبح ۵؍ سے شام ۵؍ بجے کا سخت کرفیو لگایا ہے۔ سربیا میں اب تک ۱۴۷۶؍ كورونا وائرس کے متاثرہ کیس آئے ہیں اور اس بیماری سے۳۹؍ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK