Inquilab Logo

یوروپا لیگ خطاب پر فرینکفرٹ کا قبضہ،رینجرس کو ہرایا

Updated: May 20, 2022, 1:37 PM IST | Agency | Berlin

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فاتح ٹیم نے ۴؍کے مقابلے ۵؍گول کرتے ہوئے ۴۲؍سال کےطویل عرصہ کےبعد خطاب اپنے نام کیا

Intercontinental Frankfurt players celebrate with trophies after wi.Picture:INN
آئنٹریکٹ فرینکفرٹ کے کھلاڑی رینجرس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کےبعد ٹرافی کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جرمنی کے فٹبال کلب آئنٹریکٹ فرینکفرٹ نے یوروپا لیگ کا خطاب جیت لیا۔اسپین میں گزشتہ روز دیر رات کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں فرینکفرٹ نے اسکاٹ لینڈ کے کلب گلاسگو رینجرس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں  شکست دیتے ہوئے دوسری بار اس خطاب کو اپنے نام کیا۔میچ کے دوران اسٹیڈیم پوری طرح سے شائقین سے بھرا تھا ۔میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کے باہر کئی جگہوں پر دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ ۱۹۸۰ء میں یوروپا لیگ کا خطاب جیتنے والی فرینکفرٹ اور ۲۰۰۸ء کا فائنل کھیلنے والی رینجرس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔اس کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں کھیل جاری رہا لیکن وہاں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیرکسی گول کے ختم ہوا تھا۔ دوسرے ہاف میں ۵۷؍ویں منٹ میں رینجرس کیلئے اریبو نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا۔دریں اثنا کھیل کے ۶۹؍ویں منٹ میں فرینکفرٹ کےلئے رافیل بورے نے گول کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرینکفرٹ اور رینجرس نے ابتدائی تینوں شاٹس پر گول کیا لیکن چوتھی پنالٹی پر جہاں فرینکفرٹ کی ٹیم کامیاب رہی تو وہیں رینجرس کےلئے کھیل رہے ایرون رمسے گول کرنے سے محروم رہ گئے۔اس کے بعد رینجرس کےلئے کیمر روف نے گول کرکے اسکور ۴۔۴؍ کر دیا لیکن فرینکفرٹ کیلئے رافیل بورے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو ۴؍کے مقابلے ۵؍ گول سے فتح دلا دی۔واضح رہے کہ ۴۲؍سال کے طویل عرصہ کے بعد فرینکفرٹ نے خطاب جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۱۹۸۰ء میں اس نے بوروشیا مونشےگلاڈباخ کوفائنل میں ہرایا تھا۔ وہیں رینجرس دوسری بار فائنل میں پہنچی تھی لیکن دونوں ہی بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۲۰۰۸ء میں اسے جینن سینٹ پیٹرسبرگ کے ہاتوں دو صفر کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اس کامیابی کے بعد فرینکفرٹ سپر کپ کے فائنل میں اس سیزن کی چمپئن لیگ فاتح سے بھی ٹکرائےگی۔واضح رہے کہ یوروپا لیگ یوروپی فٹبال کی سب کامیاب چمپئن شپ میں سے ایک ہے۔اس فتح کے بعد فرینکفرٹ کو چمپئن لیگ کے گروپ اسٹیج میں براہ راست داخلہ مل جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK