Inquilab Logo

گنگولی نے ہندوستانی کرکٹ کو فکسنگ بحران سے نکالا تھا

Updated: July 09, 2020, 6:00 AM IST | Agency | New Delhi

سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی جنہیں `دادا کے نام سے جانا جاتا ہے ، بدھ کو۴۸؍برس کے ہو گئے۔ گنگولی نے ہندوستانی کرکٹ کو فکسنگ کے بحران سے نکالا تھا

Sourav Ganguly - Pic : INN
سورو گنگولی ۔ تصویر : آئی این این

 سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی جنہیں `دادا کے نام سے جانا جاتا ہے ، بدھ کو۴۸؍برس کے ہو گئے۔ گنگولی نے ہندوستانی کرکٹ کو فکسنگ کے بحران  سے نکالا تھا ۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم انڈیا تشکیل دی تھی ، ٹیم میں آخری لمحہ تک لڑنے کا جذبہ پیدا کیا تھا اور غیر ملکی میدانوں میں جیت کیلئے ٹیم میں اعتماد بحال کیا تھا۔ آج وہ ہندوستان میں بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی )کے سربراہ ہیں اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کے عہدے کا دعویدار سمجھا جارہا ہے۔
 ۸؍جولائی ۱۹۷۲ء کو کولکاتا میں پیدا ہوئے۔ گنگولی کو۲۰۰۰ءکے اوائل میں کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس وقت ہندوستانی کرکٹ بحرانوں میں گھری ہوئی تھی۔ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں اور ٹیم کے باہمی اتحاد کے خراب ہونے کی بات منظر عام پر آرہی تھی۔ گنگولی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو یہاں سے دکھانا شروع کیا۔ وہ پہلے کپتان تھے جنہوں نے نئے کھلاڑیوں کو متحد کیا۔ وریندر سہواگ کو اوپننگ کرنے یا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ گنگولی نے یوراج سنگھ ، عرفان پٹھان ، مہندر سنگھ دھونی ، وریندر سہواگ ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ جیسے نوجوانوں کو کافی مواقع فراہم کئے ۔گنگولی کو ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے۴۹؍ ٹیسٹ میں کپتانی کی ان میں سے۲۱؍ میں کامیابی حاصل کی۔ گنگولی نے۱۴۶؍ ون ڈے میچوں میں کپتانی کی اور ۷۶؍ میچ جیتے۔ گنگولی جنہیں پرنس آف کلکتہ کہا جاتا ہے ، نے۱۹۹۲ء میں بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔ لیکن وہ کچھ خاص نہ کر سکے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں ۳؍ رن  بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گنگولی نے۱۱۳؍ ٹیسٹ میچوں میں۴۲ء۱۸؍کے اوسط سے۷۲۱۲ ؍رن بنائے ہیں جس میں۱۶؍سنچریاں اور۳۵؍ نصف سنچریاں ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK