گوا ایف سی دوبارہ ٹاپ پر پہنچنا چاہے گا

Updated: February 12, 2020, 10:51 AM IST | Agency | Goa

سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنا مقام پکا کر چکی ایف سی گوا بدھ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف ہونے والے مقابلے کو جیت کر ایک بار پھر ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں ٹاپ پر پہنچنا چاہے گی۔

گوا ایف سی دوبارہ ٹاپ پر پہنچنا چاہے گا
گوا ایف سی ۔ تصویر : آئی این این

 گوا : سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنا مقام پکا کر چکی ایف سی گوا بدھ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف ہونے والے مقابلے کو جیت کر ایک بار پھر ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں ٹاپ پر پہنچنا چاہے گی۔ 
 گزشتہ ۳؍ میچوں میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکی گوا۱۶؍ میچوں میں۳۳؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گوا کے اور سرفہرست اے ٹی کے کے برابر ہی پوائنٹس ہیں اس کے باوجود  اے ٹی کے اس وقت ٹاپ پر ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں داخل ہو چکی ہیں۔ گوا نے حال ہی میں اپنے کوچنگ عملے میں تبدیلی کی ہے اور اس نے سرجیو لوبیرا کو ہٹا کر كلفرڈ مرانڈا کو نیا چیف کوچ مقرر کیا ہے۔ مرانڈا کے بطور کوچ پہلے ہی میچ میں گوا نے حیدرآباد ایف سی کوایک۔۴؍ سے شکست دی ہے۔ گوا کے پاس ابھی ۲؍ میچ باقی ہیں اور ایسے میں وہ ایک بھی پوائنٹ نہیں گنوانا چاہے گی۔ مرانڈا نے کہاکہ۲؍  ٹیمیں ۲؍ مختلف فارمیٹ کے ساتھ کھیلتی ہیں ۔ یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔ یہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ دونوں ہی ٹیموں کیلئے یہ مشکل میچ ہوگا۔ مرانڈا نے کہا کہ ان کا مقصد باقی دونوں میچ کو جیتنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ۲؍ میچ جیتنا ہے۔ پھر ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ہماری توجہ جیت پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK