Inquilab Logo

فٹبال ٹیم انڈیا کے گول کیپر گُرپریت اور سنجو بنے فٹبالر آف دی ائیر

Updated: September 27, 2020, 4:30 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی فٹبال مردوں کی ٹیم کے گول کیپر گُرپریت سنگھ سندھو اور خواتین کی ٹیم کی مڈفیلڈر سنجو کو۲۰۔۲۰۱۹ء کے لئے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا ہے۔

Gurpreet Singh
گرپریت سنگھ

ہندوستانی فٹبال مردوں کی ٹیم کے گول کیپر گُرپریت سنگھ سندھو اور خواتین کی ٹیم کی مڈفیلڈر سنجو کو۲۰۔۲۰۱۹ء کے لئے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا ہے۔ گُرپریت کو یہ اعزاز پہلی بار ملا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سبرت پال کے بعد دوسرے گول کیپر ہیں۔ سبرت کو یہ ایوارڈ ۲۰۰۹ء میں دیا گیا تھا۔ ہیرو انڈین سپر لیگ اور ہیرو آئی لیگ کلب کے کوچیز کے ووٹوں کی بنیاد پر انہیں فاتح منتخب کیا گیا ہے۔ گُرپریت کو گزشتہ سال ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
 ۲۸؍ سالہ گُرپریت نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ ایوارڈ جیتنا چاہتا تھا ۔ سنیل چھیتری کو یہ ایوارڈ کئی بار مل چکا ہے اور میں سوچتا تھا کہ میں کب اہل ہوں گا جب مجھے یہ اعزاز دیا جائے گا۔ میں اس کیلئے اے آئی ایف ایف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میری مدد کی۔
 خاتون فٹبال ٹیم کی مڈ فیلڈر سنجو کو ایک شاندار سیزن کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا جبکہ رتن بالا دیوی کو۲۰۔۲۰۱۹ء  کے لئے ایمرجنگ ویمن فٹبالر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ ان دونوں فاتحین کا انتخاب خواتین کی قومی ٹیم کی ہیڈ کوچ میمول راکی ​​نے اے آئی ایف ایف کے تکنیکی ڈائریکٹر اساک ڈورو سے تبادلہ خیال کے بعد کیا۔
 سنجو نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ میرے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں ہم نے جو محنت کی ہے اس کا صلہ ہمیں مل رہا ہے۔ میں اے آئی ایف ایف کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے ہماری کارکردگی کو بہتر بنانے اور اپنے معیارات کو بڑھانے میں ہماری مدد کی۔ میں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ان سب لوگوں نے میری بہت مدد کی ہے۔ میں کوچ میمول کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا۔
 اس کے علاوہ قومی ٹیم کے مڈفیلڈر انیرودھ تھاپا کو سال کے ابھرتے ہوئے مرد فٹبالر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK