Inquilab Logo

گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا شاندار آغاز

Updated: January 21, 2020, 12:18 PM IST | Agency | Melbourne

دنیا کے دوسرے نمبرکے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ، تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر، نمبروَن آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي، تیسری سیڈیافتہ جاپان کی ناؤمی اوساکا اور۸؍ویں سیڈ یافتہ امریکہ کی سیرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پیر کو دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔

فیڈرر ۔ تصویر : آئی این این
فیڈرر ۔ تصویر : آئی این این

 میلبورن : دنیا کے دوسرے  نمبرکے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ، تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر، نمبروَن آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي، تیسری سیڈیافتہ جاپان کی ناؤمی اوساکا اور۸؍ویں سیڈ یافتہ امریکہ کی سیرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پیر کو دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ سابق نمبر وَن وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ فاتح اور یہاں ۷؍ بار کے  چمپئن رہ چکے جوکووچ نے پہلا راؤنڈجیت لیا لیکن اس جیت میں انہیں ایک سیٹ گنوانا پڑا۔جوکووچ نے۳۵؍ ویں رینکنگ کے جرمن کھلاڑی جان لیونارڈ اسٹریف كو۲؍گھنٹے۱۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے  مقابلے میں۶۔۷، ۲۔۶، ۶۔۲، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
 ۲۰؍گرینڈ سلیم خطاب کے فاتح راجر فیڈرر نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو مسلسل سیٹوں میں۳۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍سے شکست  دے دی۔ ٹاپ سیڈیافتہ بارٹي نے یوکرین کی لیسيا سوریكو کو سخت جدوجہد میں۷۔۵، ۱۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دے دی۔ بارٹي نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کھیل دکھاتے ہوئے اگلے ۲؍ سیٹ میں حریف کھلاڑی کو محض ۲؍گیم  جیتنے کا موقع دیا۔سابق نمبروَن اور تیسری سیڈیافتہ اوساکا نے چیک جمہوریہ کی میری بجكووا کو آسانی سے۲۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔۸؍ویں سیڈیافتہ سیرینا نے روس کی انستاسيا پوتاپووا کوصفر۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی لیکن سیرینا کی بڑی بہن وینس کو اپنے ہی ملک کی۶۹؍ ویں رینکنگ کی کھلاڑی کوری گاؤف  سے۶۔۷، ۳۔۶؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مردوں کے زمرے کے ایک الٹ پھیر میں۱۳؍ ویں سیڈیافتہ کینیڈا کے ڈینس شاپووالو ف کو۶۶؍ ویں رینک کے ہنگری کے کھلاڑی مارٹن  فكسووكس نے ۴؍ سیٹوں میں  ۳۔۶،۷۔۶، ۱۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے دی۔خواتین کے زمرے میں ۷؍ویں سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی پیٹرا كويتووا، سابق نمبر وَن  ڈنمارک کی کیرولین ووزنياكي،۱۴؍ ویں سیڈ یافتہ امریکہ کی صوفیہ كینن نے اور مردوں کے زمرے میں چھٹی سیڈیافتہ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس، ۸؍ویں سیڈیافتہ اٹلی کے ماتيا بیریتنی ، ۲۲؍ویں سیڈیافتہ ارجنٹائنا کے گیڈیو پیلا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ستسپاس نے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے سیلواٹور كاروسو کو مسلسل سیٹوں میںصفر۔۶، ۲۔۶، ۳۔۶؍سے ہرایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK