Inquilab Logo

دراوڑ نے آسٹریلیا کے گھریلو کرکٹ ڈھانچے سے بہت کچھ سیکھا ہے

Updated: May 14, 2021, 12:09 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیاکے گریگ چیپل کا خیال ہے کہ راہل دراوڑ نوجوان ٹیلنٹ کو جلد ہی پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Rahul Dravid (right) with Greg Chappell.Picture:INN
راہل دراوڑ(دائیں)گریگ چیپل کے ساتھ۔۔تصویر :آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی گریگ چیپل کا خیال ہے کہ ہندوستان کے سابق کرکٹر راہل دراوڑ نے آسٹریلیائی دماغوں کو پڑھ کر ہندوستان میں بہتر گھریلو کرکٹ ڈھانچہ تیار کیا ہے جو قومی ٹیم کےلئے لگاتار ایک سے بڑھ کر ایک شاندار کھلاڑی دے رہا ہے۔حالانکہ آسٹریلیا اس معاملے میں پیچھے ہوگیا ہے۔ گریگ چیپل نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت میں ہندوستان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہندوستان نے اس معاملے میں کامیابی حاصل کی کیوںکہ راہل دراوڑ نے ہم سے بہت کچھ سیکھا اور آسٹریلیا کے گھریلو کرکٹ ڈھانچے کو قریب سے دیکھا اور اسے ہندوستان میں اپنایا۔دیکھا جائے تو ہم نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنےمیں دنیا میں سب سے بہتر تھے اورانہیں مواقع فراہم کرتے ہوئے ان میں اعتماد پیدا کرتے تھے۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی پہچان کھو دی ہے ۔جہاں تک راہل دراوڑ کی بات ہے تو وہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کا نوجوان کھلاڑی موقع ملتے ہی قومی ٹیم کےلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK