Inquilab Logo

’’بگ بیش میں کھیلنے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں‘‘

Updated: July 17, 2020, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

بگ بیش میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہرمنپریت کور کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی طرز فکر میں تبدیلی واقع ہوئی ہے

Harmanpreet Kaur - Pic : INN
ہرمنپریت کور ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹی ۔۲۰؍ٹیم کی کپتان اور دھماکہ خیز بلے باز ہرمنپریت کور کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں کھیل کر ان کی طرز فکر میں خاصی تبدیلی آئی ہے۔ واضح رہے کہ ہرمنپریت اس ٹی۔۲۰؍  لیگ میں سڈنی تھنڈر ز کی طرف سے کھیلنے والی ہندوستانی خاتون ٹیم کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ ہرمنپریت کا ماننا ہے کہ اس میں شرکت نے فٹنس اور تربیت کی صلاحیت کے معیار کو بھی تبدیل کردیا ہے۔
 ہرمنپریت نے کہا کہ بگ بیش میں کھیلنے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں ۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ پہلے کے مقابلے میں میری طرز فکرمیں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہم اپنی سہولت کے مطابق کیوں کھیلتے اور سہولت کے مطابق  اسکور کرتے تھے ۔ لیکن بگ بیش نے میرے تجربے کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے ’کرک بز‘ کو بتایا کہ مجھے وہاں مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے جن کو میں جانتی نہیں ۔ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ماہ سے زیادہ وقت تک ساتھ رہنا اور کھیلنا ہوتا ہے۔ پہلے ہم صرف اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے تھے لیکن وہاں جانا ہمیں صبح سے شام ان انجان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
 ہرمنپریت نے کہا کہ ہندوستان میں ہم اس وقت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کہ ہمیں کب  پریکٹس کرنی ہوتی ہے اور کب میدان سے باہر جانا ہے۔ ہم ایسا نہیں کرتے ہیں لیکن جب ہم وہاں جاتے ہیں تو ہم سب کچھ کرتے ہیں تو ایک مختلف قسم کا دباؤ ہوتا ہے۔ 
 پریکٹس سیشن کے بارے میں ہرمنپریت نے کہا کہ صرف ۱۵؍منٹ میں آپ کو تمام چیزیں کرنا ہوں گی اور اس دوران آپ کو ہر طرح کی تربیت کرنی ہوگی جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ لہٰذا آپ کو دباؤ اور تربیت برداشت کرنا پڑے گی۔ آسٹریلیا میں آپ کو ایک دن میں بیٹنگ ، بولنگ ، فٹنس اور جم کرنا پڑتا ہے جو ہم عام طور پر ہندوستان میں نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن آپ بیٹنگ کی پریکٹس کرتے ہیں اس دن آپ ہندوستان میں جم نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےلیکن بگ بیش میں آپ تینوں کام ایک دن کر سکتے ہیں لہٰذا اگلے دن میں تازہ دم رہتی ہوں۔
 ٹیم انڈیا کے جارح بلے باز وریندر سہواگ کی مداح ہرمنپریت کور نے کہا کہ ایسا کرنے سے میرا دماغ مختلف طرح سے چلتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں ایک دن میں سب کچھ کرسکتی ہوں اور اس سے مجھے یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑا ہے کہ میں یہ کیوں کہتی تھی کہ اگلے دن میں یہ کام کروں گی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK