Inquilab Logo

ہاردک پانڈیا اورشکھریکروزہ ٹیم میں دوبارہ شامل

Updated: July 02, 2022, 1:58 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے دونوں کی ٹیم میں شمولیت۔ ارشدیپ کو بھی موقع دیا گیا ہے

Shikhar Dhawan.Picture:INN
شیکھر دھون۔ تصویر: آئی این این

نڈیا نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائی  ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ جانکاری دی۔
 کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۱۹ء میں ہندوستان کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے والے دھون آخری بار فروری ۲۰۲۲ءمیں ہندوستان کے لئے کھیلے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ۳؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انہیں صرف ایک میچ میں موقع دیا گیا۔ دھون نے اس میچ میں۱۰؍رن بنائے۔ ہاردک نے اپنا آخری ون ڈے جولائی۲۰۲۱ء میں کھیلا تھاحالانکہ وہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف  ٹی۲۰؍ سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے دورۂ آئرلینڈ کے ۲؍ٹی۲۰؍ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی بھی کی تھی۔
 روہت شرما کو انگلینڈ کے دورے پر محدود اوور کی سیریز کے لئے کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آئرلینڈ میں ۲؍ ٹی۲۰؍ میچوں کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیاکی جگہ لیں گے۔وہت کووڈ کی وجہ سے ایجبسٹن ٹیسٹ نہیں کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مکمل صحت یاب ہونے کیلئے وقت ملے گا اور وہ ۷؍ جولائی سے ساؤتھمپٹن ​​میں ہونے والے پہلے ٹی۲۰؍ سے قبل ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ اگر وہ ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوتے تو پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں ان کی شرکت سے انہیں زیادہ آرام نہ ملتا، ۵؍ویں ٹیسٹ کے آخری دن سے ۴۸؍ گھنٹے سے بھی کم وقت ملتا۔
 آئرلینڈ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر عمران ملک اور اس دورے پر دوسرے ٹی ۲۰؍ میں سنچری بنانے والے دیپک ہڈا نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔  کے ایل راہل جو جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کر وارہے ہیں، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے۔ نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے اس سیریز کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے کال اپ حاصل کرلیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK