Inquilab Logo

اگر آخری اوور میں۱۵؍ رن بھی درکار ہوتے تو بنا سکتا تھا: پانڈیا

Updated: August 30, 2022, 12:56 PM IST | Agency | Dubai

ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آپ صورتحال کا جائزہ لیں اور اپنے مضبوط پہلوؤں کا استعمال کریں۔ چھوٹی گیند اوراچھی لینتھ کی گیند میری مضبوطی رہی ہے

Hardik Pandya  .Picture:INN
ہاردک پانڈیا۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی ٹیم کے جارحانہ بلے باز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ایشیا کپ ۲۰۲۲ءمیں پاکستان کے خلاف چھکا لگاکر ہندوستان کو فاتح بنانے کے بعد کہا کہ اگر ٹیم کو آخری اوور میں ۱۵؍ رن کی ضرورت ہوتی تو وہ کامیابی کے ساتھ  اس ہدف تک پہنچ سکتے تھے۔ ۱۷؍ گیندوں میں۳۳؍ رن کی اننگز اور۳؍ وکٹ حاصل کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیئے گئے، ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آپ صورتحال کا جائزہ لیں اور اپنے مضبوط پہلوؤں کا استعمال کریں۔ چھوٹی گیند اوراچھی لینتھ کی گیند میری مضبوطی رہی ہے۔ آپ کو انہیں ٹھیک طرح سے استعمال کرتے ہوئے بلے بازسے غلطی کروانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعاقب میں آپ ہمیشہ اوور در اوور کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ مجھے معلوم تھا کہ اب بھی ایک نوجوان گیندباز اور ایک لیفٹ آرم اسپنر باقی ہے۔ ہمیں آخری اوور میں صرف ۷؍ رن کی ضرورت تھی لیکن اگر ۱۵؍ رن بھی چاہئے ہوتے تو میرے کامیابی کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کرسکتا تھا ۔‘‘پاکستان نے ہندوستان کو۲۰؍ اوورس میں ۱۴۸؍ رن کا ہدف دیا تھا جسے روہت شرما کی ٹیم نے ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پانڈیا جب کریز پر آئے تو ہندوستان نے۱۴ء۲؍ اوور میں ۸۹؍ رن پر۴؍ وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن پانڈیا نے ۱۹۴ء۱۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے  ہدف کو۱۹ء۴؍ اوورس میں  حاصل کر کے ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK