ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ستمبر کے مہینے کیلئے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 11, 2022, 12:49 PM IST | Agency | Dubai
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ستمبر کے مہینے کیلئے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ستمبر کے مہینے کیلئے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ہرمن پریت یہ اعزاز جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہم وطن اوپنر اسمرتی مندھانا اور بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ کو شکست دے کر حاصل کیا۔ پاکستان کے محمد رضوان کو ایک اور اعزاز مل گیا، انہوں نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔رضوان کے ساتھ اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین کی اس کیٹگری میں نامزدگی ہوئی تھی۔ محمد رضوان نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے سیلاب متاثرین کےنام کیاہے۔ ہرمن پریت کی کپتانی میں ہندوستان نے انگلینڈ میں۲۳؍ سال بعد ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو صفر۔۳؍سے کلین سویپ کرکے سیریز جیتی تھی۔ ہرمن پریت نے دوسرے میچ میں۱۴۳؍ رن کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔آئی سی سی ٹی ۲۰؍ فارمیٹ کے نمبرون بلے بازرضوان نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کامشکور ہوں جنہوں نے چیزوں کو آسان بنایا۔