Inquilab Logo

ورلڈ کپ سے قبل جتنا کھیلنے کا موقع ملے اچھا ہوگا

Updated: September 02, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Bengaluru

ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت کو عالمی کپ میں ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید

Harmanpreet Singh  .Picture:INN
ہرمن پریت سنگھ ۔ تصویر:آئی این این

:ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ۸؍ستمبر  سے ہونے والے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے ڈرا سے قبل کہا کہ میچ کوئی بھی ہو، ٹیم اپنا بہترین مظاہرہ کرے گی۔ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکیلئے پول ڈرا ۸؍ستمبر کو جاری کیا جائے گا، جس سے یہ طے ہو گا کہ پول مرحلے میں کون سی ٹیم کس کا سامنا کرے گی۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں ہرمن پریت نے کہا’’ہم ورلڈ کپ کے ڈرا پر توجہ مرکوز نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں میچ کھیلنا ہے اور اپنی پوری کوشش کرنی ہے چاہے ہم کس کا بھی سامنا کریں۔ ہمیں اپنا کھیل کھیلنا ہوگا اور اپنی طاقت دکھانا ہوگی اور مثبت نتائج حاصل کرنے ہوں گے۔ ہمیں اپنی توجہ اپنے  ہدف  پر مرکوز کرنی ہوگی نہ کہ ان چیزوں پر جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں۔‘‘  ہرمن پریت نے۱۳؍جنوری ۲۰۲۳ء سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کی تیاری میں آنے والے کھیلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ٹیم بنگلورمیں جاری تربیتی کیمپ کو بہتر طریقے سے ختم کرنے پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پریکٹس سیشن ہوں گے  اور ہماری ترجیح ہمیشہ میچ ختم کرنے  اور کھلاڑیوں کے بیچ تال میل  میں اصلاح پر ہوگی۔ ہم اس پر توجہ مرکوز کریں گے کہ ہم گیند کو ڈیفنس سے حملے کی طرف لے جاتے وقت اپنی ٹائمنگ میں کیسے اصلاح کرسکتے ہیں۔ ہرمن پریت نے کہا کہ ہمارے لئے ہر میچ اہم ہے۔ ہمارا مقصد ہمیشہ ہر میچ جیتنا رہا ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ اس لئے ٹورنامنٹ سے پہلے جتنے زیادہ میچ کھیلنے کو ملیں گے، ہمارے لئے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK