• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہیری بروک کی سنچری انگلینڈ کو بڑے اسکور کی طرف لے گئی

Updated: November 29, 2024, 10:17 PM IST | Christchurch

ہیری بروک کی سنچری اور اولی پوپ کی نصف سنچری کی شاندار اننگز۔ دوسرے دن انگلینڈ نے ۵؍وکٹ پر ۳۱۹؍رن بنائے

Harry Brook.Photo:PTI
ہیری بروک۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہیری بروک (ناٹ آؤٹ۱۳۲؍رن) اور اولی پوپ(۷۷؍رن)  کی شاندار اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے دن جمعہ کو۵؍ وکٹ پر۳۱۹؍ رن بنا کر میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ہیری بروک ( ناٹ آؤٹ ۱۳۲؍رن) اور کپتان بین اسٹوکس (  ناٹ آؤٹ ۳۷؍ رن )کریز پر موجود تھے۔
 نیوزی لینڈ نے جمعرات کے   اسکور۳۱۹؍رن  سے آگے کھیلتے ہوئے صرف۲۹؍ رن جوڑنے کے بعد اپنے دونوں وکٹ گنوا  دیئے۔ برائیڈن کارس نے ٹم ساؤدی (۱۹؍رن) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو ۹؍ویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد برائیڈن کارس نے ولیم اورورک (صفر) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ گلین فلپس ۵۸؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور اسپنر بشیر احمد نے ۴۔۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ گس اٹکنسن نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والے انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور چوتھے اوور میں میٹ ہنری نے جیک کراؤلی (صفر) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔۱۵؍ویں اوور میں ناتھن  اسمتھ نے جیکب بیتھل(۱۰) کو وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر پویلین بھیجا۔ جو روٹ (صفر)  ناتھن  اسمتھ کا اگلا شکار بنے۔ انگلینڈ نے ۷۱؍رن کے اسکور پر ۴؍ وکٹ گنوا دیں۔ بین ڈکٹ  ۴۶؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایسے بحران کے وقت ہیری بروک اور اولی پاپ کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ۵؍ویں وکٹ کے لئے ۱۵۱؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ٹم ساؤدی نے ۵۳؍ویں اوور میں اولی پوپ (۷۷؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت  کو توڑدیا۔ ہیری بروک (ناٹ آؤٹ۱۳۲؍رن ) نے ۱۶۳؍گیندوں پر۱۰؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے اور کپتان بین اسٹوکس (  ناٹ آؤٹ۳۷؍رن ) کریز پر موجود ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے ۷۴؍اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۳۱۹؍ رن بنا لئے تھے  تاہم یہ نیوزی لینڈ کے۳۴۸؍رن  کے اسکور سے اب بھی۲۹؍ رن پیچھے ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ناتھن  اسمتھ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ٹم ساؤدی، میٹ ہنری اور ولیم اوورکے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK