Inquilab Logo

ہیری کین کی ہیٹ ٹرک، ٹوٹنہم کی شاندار فتح

Updated: October 02, 2021, 1:05 PM IST | Agency | London

لندن کے فٹبال کلب نے کانفرنس لیگ میں مورا کو ۱۔۵؍ سے ہرا دیا

Harry Kane.Picture:INN
ہیری کین۔ تصویر: آئی این این

اپنے گھر یلو میدان پر کھیلے جانےوالے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپرفٹبال کلب نے  ہیری کین کی زبردست ہیٹ ٹرک کی بدولت مورا فٹبال کلب کو ۱۔۵؍ سے شکست دے دی۔  یوروپا کانفرنس لیگ میں اس فتح کے  ساتھ  ٹوٹنہم کی ٹیم اپنےگروپ جی میں   اب تک کھیلے جانےوالے ۲؍ میچوں میں سے ایک جیت اور ایک ڈرا کی مدد سے ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ ہیری کین نے اپنے منیجر نونو ایسپریٹو سانتو پر دباؤ بھی کم کیا ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے ٹوٹنہم کی ٹیم نے انگلش پریمیر لیگ میں آرسنل کے ہاتھوں شکست پائی ہے۔ 
  ہیری کین  ٹوٹنہم کی ابتدائی لائن اپ میں شامل نہیں تھے۔ اس کے باوجود ، مڈ فیلڈرس ڈیلی علی ، فارورڈ برائن گل اور ڈین اسکارلیٹ  جو لندن کے کلب کیلئے کھیل رہے تھے ، نے دباؤ بڑھانا شروع کیا۔ سلووینیا کے فٹبال کلب موراکی ٹیم ان کے سامنے کہیں کھڑی نہ ہو سکی اور پہلے ہاف کے آغاز میں ٹوٹنہم کو پنالٹی ملی۔  چوتھے منٹ میں ڈیل ایلی نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا۔  اس طرح  مورا کی ٹیم مقابلے میں لوٹنے میں ناکام رہی اور اس کے حوصلے پست ہوگئے۔  جی او  سیلسو نے۸؍ویں منٹ میں  ٹوٹنہم کیلئے   ایک اور گول کر کے برتری صفر۔۲؍کردی۔ تاہم اس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول نہیں ہوا۔ہیری کین نے ۶۸؍ویں، ۷۶؍ویں اور ۸۷؍ویں منٹ میں ۳؍گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور اپنی ٹیم کو ۱۔۵؍ سے فاتح بنانے میں مدد کی۔ مورا ٹیم کیلئے کوس نے ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK