Inquilab Logo

ہیری کین کی میدان پر واپسی ، ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب کی فتح میں اہم گول کیا

Updated: June 25, 2020, 12:30 PM IST | Agency | London

ٹوٹنہم نے ویسٹ ہیم کو صفر۔۲؍ سے شکست دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ہیری کین نے گول کیا۔ ای پی ایل میں اپنے ۲۰۰؍میچ مکمل کئے

Harry Can - Pic : PTI
ہیری کین ۔ تصویر : پی ٹی آئی

سرجری ہوجانے کی وجہ سے ہیری کین اتنے مہینوں سے بے بسی کے عالم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھ رہےتھے اور ۳؍ماہ لاک ڈاؤن ان کیلئے اچھا رہا۔ لیکن انہوں نے جب میدان پر واپسی کی ہے تواپنی ٹیم کی فتح کیلئے اہم گول کیا۔ اب سبھی سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنی قومی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے یورو چمپئن شپ میںشرکت کرنے  کے لئے پوری طرح فٹ ہیں۔ 
 ٹوٹنہم ہاٹسپرفٹبال کلب کی جانب سے وہ انگلش پریمیرلیگ میں اپنا ۲۰۰؍واں میچ کھیل رہے تھے اور اس میچ میں انہو ں نے ۲۰۲۰ء کا اپنا پہلا گول کیا۔ منگل کی رات ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے ساتھ ہونے والے میچ کے فرسٹ ہاف میں ہینگ من سن نے ایک گول کرنے کا موقع ضائع کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے  ۶۴؍ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے کھلاڑی ٹامس سوسیک نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر ٹوٹنہم ہاٹسپرکے اسکور کو صفر۔ ایک کردیا۔ میچ کے آخری حصے میں ہیری کین نے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا اورایک گول کیا۔ ۸۲؍ویں منٹ میں انہوںنے ہینگ من سن کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔اس گول کے بعد ٹوٹنہم کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکااور میچ ختم ہونے پر اسکور صفر۔۲؍رہا۔
 بنداسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کامیابی کے بعد ٹوٹنہم نے پوائنٹ ٹیبل میں بھی ترقی کی ہے۔ اب وہ ۷؍ویں پوزیشن پر ہے اور ہیری کین کے آنے کے بعد کلب کے چمپئن لیگ میں براہ راست   پہنچنے کے امکانات ہیں۔ ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر موجود چیلسی اور اس کے مابینصرف ۵؍ پوائنٹس کا فرق ہے۔ ٹوٹنہم کے ۳۱؍میچوں میں۴۵؍پوائنٹس ہیں جبکہ چیلسی کے ۳۰؍ میچوں میں ۵۱؍ پوائنٹس ہیں۔ 
 میچ میں گول کرنے والے اسٹار کھلاڑی ہیری کین نے بتایا کہ میں ۶؍ماہ تک میدان سے دور رہا۔ اتنے دنوں کے بعد میدان پر لوٹنے کے بعد مجھے کیسا لگ رہا ہوگا اس کا اندازہ آپ کو ہے ۔ ہیری کین نے لیگ میں مجموعی طورپر ۱۳۷؍واں گول کیا۔ انہو ںنے کہاکہ میں نے واپسی کیلئے بہت محنت کی تھی اور میدان پر لوٹنے کے بعد سب کچھ الگ لگنے لگتاہے۔ موجودہ حالات میں یہ تو بہت ہی الگ معلوم ہورہا ہے۔ خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا تھوڑا عجیب معلوم ہوتا ہے لیکن ہم کیا کرسکتے ہیں۔
 مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کےسرجیو اگیورو ہی واحد کھلاڑی ہیںجنہوں نے ای پی ایل کے۲۰۰؍میچوں میں ۱۳۸؍گول کئے ہیں۔ اس کے بعد ہیری کین کا نمبرہے جنہوںنے ویسٹ ہیم کے خلاف گول کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK