Inquilab Logo

ہریانہ چوتھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا

Updated: July 27, 2020, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان میں کھیلوں کی طاقت سمجھے جانے والا ہریانہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی ۲۰۲۱ء میں کرے گا۔ ان کھیلوں کا انعقاد ہریانہ کے پنچکولہ میں ہوگا۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے سنیچر کو یہ اعلان کیا۔

Kiren Rijiju - Pic : INN
وزیر کھیل کرن ریجیجو

ہندوستان میں کھیلوں کی طاقت سمجھے جانے والا ہریانہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی ۲۰۲۱ء میں کرے گا۔ ان کھیلوں کا انعقاد ہریانہ کے پنچکولہ میں ہوگا۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے سنیچر کو یہ اعلان کیا۔ ریجیجو اور کھٹرنے کہاکہ ہریانہ چوتھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرے گا اور ان کا انعقاد اگلے سال ٹوکیو اولمپک کے بعد ہوگا۔ یہ کھیل ہریانہ کے پنچکولہ میں ہوں گے۔ یہ اعلان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے اسپورٹس وزیر سندیپ سنگھ، اسپورٹس سکریٹری روی متل اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان موجود تھے۔
  پہلے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا انعقاد ۲۰۱۸ء میں دہلی میں ہوا تھا جبکہ دوسرے کھیلو انڈیا کھیلوں کا انعقاد۲۰۱۹ءمیں پونے میں ہوا تھا۔ تیسرے کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز کا انعقاد۲۰۲۰ء میں جنوری میں آسام کے گوہاٹی میں ہوا تھا۔
 ہریانہ پہلے کھیلوں میں چمپئن  رہا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے کھیلوں میں اسے دوسرا نمبر ملا تھا۔ اب تک ان کھیلوں کا انعقاد سال کے شروع میں جنوری۔فروری میں ہوتا آیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے آئندہ برس ٹوکیو اولمپک کے بعد ان کا انعقاد طے کیا گیا ہے۔ریجیجو نے کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی ہریانہ  کے کرنے پر کہاکہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ ہریانہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔کھیلو انڈیا گیمز پورے ملک میں زمین سے وابستہ  صلاحیت کی شناخت کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ کھیل کا ’مہاکنبھ‘ ہے۔
 ریجیجو نے کہا کہ عام طورپر کھیلو انڈیا یوتھ  گیمز ہر برس جنوری میں ہوتا ہے لیکن اس بار وباکی وجہ سے  ہم جنوری میں ان کا انعقاد ملتوی کررہے ہیں۔ میں پر اعتماد ہوں کہ جب تک ہم کھیلو انڈیا کھیلوں کی میزبانی کریں گے تب تک وبا ختم ہوچکی ہوگی اور ہم پہلے کی طرح ہی اس میں تمام ریاستوں اور ۱۰؍ ہزار سے زیادہ صلاحیتوں کی شرکت کے ساتھ بڑے پیمانہ پر اس کی میزبانی کرنے کے اہل ہوں گے۔
 ہریانہ نے۲۰۲۰ءکے ایڈیشن میں مجموعی طورپر۲۰۰؍میڈل، ۲۰۱۹ءمیں مجموعی طورپر ۱۷۸؍اور۲۰۱۸ءکے پہلے ایڈیشن میں ۳۸؍ گولڈ کے ساتھ ۱۰۲؍ میڈل جیتے تھے۔ ہریانہ نے ملک کو کئی بڑے کھلاڑی دیئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK