Inquilab Logo

آئی پی ایل میں آج رائلز اور ٹائٹنس میں ہائی وولیٹج مقابلہ

Updated: April 14, 2022, 11:56 AM IST | Agency | Navi Mumbai

گجرات کی ٹیم دوبارہ فتح کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس زبردست گیندبازی حملہ ہے

Hardik Pandya. Picture:INN
ہاردک پانڈیا ۔ تصویر: آئی این این

انڈین پریمیر لیگ کے ۱۵؍ویں سیزن کے میچ میں جمعرات کو ہاردک پانڈیا کی ٹیم گجرات ٹائٹنس راجستھان رائلز سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس زبردست گیندبازی حملہ ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں آئی پی ایل کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جمعرات کو ان دونوں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔  راجستھان رائلز کے پاس اس وقت ا س سیزن کا سب سے اچھا گیندبازی حملہ ہے۔ اس کے پاس اسپنرس اور تیز گیندبازدونوں ہیں۔ اس سیزن میں ٹرینٹ بولٹ نئی گیند سے اچھی گیندبازی کررہے ہیں اور پچھلے میچ میں انہوں نے لکھنؤ کے سامنے اچھی بولنگ کی تھی۔ ان کے  علاوہ ٹیم کے پاس آر اشون جیسا آل راؤنڈر بھی ہے۔ پرسدھ کرشنا بھی اپنی تیزی دکھا رہے ہیں۔   راجستھان کیلئے یزویندر چہل نےگزشتہ میچ   میں۴؍وکٹ  لے کراچھا مظاہرہ کیا تھا۔ رائلز اپنی بولنگ کے دم پر آئی پی ایل میں کھیل رہی ہے اور اچھا مظاہرہ کررہی ہے۔  دوسری طرف گجرات ٹائٹنس آئی پی ایل کی نئی ٹیم ہے لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے سب کا دل جیت لیاہے۔  راجستھان کی طرح اس کے پاس بھی اچھا گیندبازی حملہ ہے جس میں ہندوستانی ٹیم کے سینئر گیندباز محمد سمیع کا نام قابل ذکر ہے۔ ان کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ یہ دونوں وکٹ لینے والے گیندباز ہیں اور وہ اپنے حملے سے حریف ٹیم پر زبردست دباؤ ڈالتے ہیں۔گجرات کے پاس عالمی سطح کا اسپنر راشد خان ہے جو کم رن دیتے ہوئے زیادہ وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تینوں گیندباز حریف ٹیم کے بلے بازی آرڈر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حالانکہ پچھلے میچ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں اس سیزن  کی پہلی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم یہ ٹیم دوبارہ اچھا کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل  کریگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK