Inquilab Logo

ہولڈر نے پاکستان کو اور وان نے انگلینڈ کو متنبہ کیا

Updated: July 31, 2020, 11:16 AM IST | Agency | England

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ۵؍اگست سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹیم کو متنبہ کیا ہے ۔

England cricket team - Pic : INN
انگلینڈ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

 انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ۵؍اگست سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو اور انگلینڈ  کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹیم کو متنبہ کیا ہے ۔
 ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف سیریز کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہنے پر ملنے والی ذہنی کوفت ہے۔جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا۔ کورونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں:وان
 اسی دوران سابق کپتان مائیکل وان نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کو بتایا کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے کہیں بہتر ٹیسٹ ٹیم ہے۔ اسی لئے میں بھی اس سریز کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔ یقیناً پاکستان ہر ایک کو حیرت میں ڈال سکتی ہے۔ اگر انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی طرح  کھیلا تو یہ مشکل میں پڑ سکتا ہے۔وان نے کہا کہ بابر اعظم اور اظہر علی دائیں ہاتھ کے ۲؍ بلے باز ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انگلش کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا ہے۔ اگر پاکستان پہلے بلے بازی کرتا ہے تو ان کا منصوبہ بڑا اسکور بنانا ہوگا۔ یقیناً  وہ انگلینڈ کو سخت چیلنج دیں گے۔ 
  انگلینڈ اپنا پہلا میچ ۵؍ اگست سے مانچسٹر میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ ۱۳؍ اور تیسرا ٹیسٹ ۲۱؍اگست سے کھیلا جائے گا۔کو رونا وائرس کی وجہ سے ونڈیز سیریز کی طرح یہ میچ بھی ناظرین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے قومی چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار ۳؍ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اب ہم پاکستان سے اسی طرح کی سیریز کھیلنے کو تیار ہیں۔ ٹیم اگلے ۳؍ہفتوں میں ۱۵؍دن ٹیسٹ کھیلے گی۔ یکم اگست سے کاؤنٹی کرکٹ بھی شروع ہورہی ہے۔ ہم ایک جیو سیکیور ماحول کیلئے ریزرو کھلاڑی رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم نئے ریزرو کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کھیلنے کے مواقع بھی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK