انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو خواتین کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی، نیوزی لینڈ کی اسٹار امیلیا کیر ایک بار پھر ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈرز میں سرفہرست ہیں۔
EPAPER
Updated: June 09, 2026, 9:13 PM IST | Dubai
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو خواتین کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی، نیوزی لینڈ کی اسٹار امیلیا کیر ایک بار پھر ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈرز میں سرفہرست ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو خواتین کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی، نیوزی لینڈ کی اسٹار امیلیا کیر ایک بار پھر ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈرز میں سرفہرست ہیں۔امیلیا کیر ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے آغاز سے چند روز قبل دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہیں جب کہ آئرلینڈ میں حالیہ سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں شرکت نہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کپتان ہیلی میتھیوز دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کے سرفہرست ہونے کے باوجود آل راؤنڈر چارٹ میں ٹاپ پوزیشن کے لیے مقابلہ بدستور سخت ہے۔ کیر کو صرف ۵؍ ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ دونوں بااثر کپتان ۱۲؍ جون سے شروع ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی اپنی پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ دریں اثنا، آسٹریلیا کی جارجیا وول اور بیتھ مونی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ ۲؍ پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کے موشن پوسٹر میں تقسیم کے درد کو دکھایا گیا
ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے اپنی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کی ہے۔ ٹاؤنٹن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنانے کے بعد کور نے ٹاپ ۱۰؍ میں واپسی کی۔ سیریز میں انگلینڈ کی شاندار کارکردگی کا بھی فائدہ ہوا ہے۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شاندار ۸۲؍ رنز کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار پانے والی ایلس کیپسی ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل بیٹنگ رینکنگ میں ۱۳؍ درجے ترقی کر کے ۳۰؍ ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ بیٹنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی کرکے ۱۸؍ویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ انگلینڈ کی تجربہ کار کھلاڑی ہیتھر نائٹ چار درجے اوپر چڑھ کر ۲۱؍ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ انگلینڈ کی اسپنر لنسی اسمتھ پاکستان کی سعدیہ اقبال پر اپنی معمولی برتری برقرار رکھتے ہوئے نمبروَن ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل بولر کے طور پر درجہ بندی میں داخل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰۳۰ء تک اے آئی ڈیٹا سینٹرز کو ۳ء۹؍ کھرب لیٹر پانی درکار ہوگا: رپورٹ
انگلینڈ کے دو کھلاڑی لارین بیل اور چارلی ڈین ٹاپ ۱۰؍میں شامل ہوئے ہیں۔ لارین بیل ایک درجہ ترقی کر کے مشترکہ دوسرے جبکہ چارلی ڈین چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی افریقی اسپنر نونکولولیکو ملابا دو درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ کیر اور میتھیوز ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں حاوی ہیں لیکن اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین برائس نے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے خلاف حالیہ سہ فریقی سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد، وہ نو مقام چڑھ کر ۱۷؍ویں نمبر پر آگئی ہیں۔