Inquilab Logo

فیڈرر، ندال اورجوکووچ جیسے بہترین کھلاڑیوں جیسا کھیلنا چاہتی ہوں: سویٹیک

Updated: October 12, 2020, 2:45 PM IST | Agency | Paris

فرینچ اوپن میں خاتون سنگلز کی نئی چمپئن سویٹیک نے کہا:میں اس جیت کے بعد اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہوں

Iga SwiÄ…tek . Picture:INN
انگا سویٹیک۔ تصویر: آئی این این

کلے کورٹ فرینچ اوپن خواتین کے زمرے کا خطاب جیتنے والی پولینڈ کی نوجوان کھلاڑی انگا سویٹیک کا کہنا ہے کہ وہ کارکردگی میں راجر فیڈرر ، رافیل ندال اور نوواک جوکووچ جیسا تسلسل جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ ۱۹؍ سالہ اور عالمی نمبر ۵۳؍ کھلاڑی سویٹیک نے فرانسیسی اوپن کے فائنل میں سنیچر کی رات  آسٹریلیائی اوپن چمپئن  اور امریکہ کی چوتھی سیڈیافتہ صوفیہ کینن کو۱۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی اور پہلی بار فرانسیسی اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سویٹیک نے کہا کہ اس جیت کے بعد وہ اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور ان کے مطابق مردوں کے مقابلے نئی خاتون ٹینس کھلاڑی اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی برقرار نہیں  رکھ پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نئی خاتون ٹینس کھلاڑی اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی برقرار نہیں رکھ پاتی ہیں اس لئے کئی خواتین گرینڈ سلیم فاتح سامنے آرہی ہیں ۔ لیکن مردوں میں فیڈرر ، ندال اور جوکووچ نے اپنی اچھی اور عمدہ کارکردگی سے کئی گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔ میرا مقصد اب ان کھلاڑیوں کی طرح اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی برقرار رکھنا ہے۔پولینڈ کی کھلاڑی سویٹیک گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ وہ۱۹۹۲ء میں مونیکا سیلیس کے بعد فرینچ اوپن جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔ سویٹیک ۲۰۰۷ء میں جسٹن ہینن کے بعد پہلی کھلاڑی بن گئیں جس نے بغیر کوئی سیٹ ہارے ہوئے فرانسیسی اوپن ٹائٹل جیتا۔ اس کے ساتھ وہ ۳؍ سال قبل جیلینا اوستاپینکو کے بعد فرینچ اوپن میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی نان سیڈیڈ کھلاڑی بنی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK