Inquilab Logo

رونالڈوکا یونائٹیڈ کیلئے اور محمدصلاح کالیورپول کیلئے اہم گول

Updated: December 13, 2021, 2:06 PM IST | Agency | Lucknow

یونائٹیڈ فٹبال کلب نے ناروچ سٹی اور لیورپول نے ایسٹن ولا کو صفر۔ ایک سے شکست دےدی۔ یونائٹیڈ کیلئے رونالڈو نے واحد گول پنالٹی پر کیا اور لیورپول کیلئے بھی صلاح نے واحد گول پنالٹی پر کیا

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل   ) میں خطاب کی دعویدار ٹیموں نے کامیابی حاصل کی اور ٹاپ پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی پر دباؤ ڈالا ہے۔ لیورپول فٹبال کلب نے ایسٹن ولا کو صفر۔۱؍ اور مانچسٹر یونائٹیڈ نے ناروچ سٹی کو صفر۔۱؍ گول سے شکست دے دی۔دوسر ی طرف چیلسی کی ٹیم نے لیڈس یونائٹیڈ کو ۲۔۳؍ سے شکست دےکر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ ان ٹیموں کی فتح سے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب پر خطاب کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔  مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کی جانب سے میچ کا واحد گول اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کیا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہواتھا اور دوسرے ہاف میں بھی یونائٹیڈ کی ٹیم جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ یونائٹیڈ کو ۷۵؍ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور اس کے اسٹار رونالڈو نے اسے گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو فاتح بنایا اور پورے ۳؍پوائنٹس دلائے۔  
 دیگر ایک میچ میں لیورپول کو ایسٹن ولا کو زیر کرنے میں بھی بہت جدوجہد کرنی پڑی۔ ایسٹن ولا نے اپنے گھریلو میدان پر اچھا دفاع کیا اور پہلا ہاف بغیر گول کے نکال لیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی ٹیم کو گول کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی تھی لیکن اسے ایک پنالٹی ملی اور اس کے اسٹار محمد صلاح نے ۶۷؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے فاتحانہ گول کرکے ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتری  دلائی۔ اس فتح سے لیورپول کی ٹیم کو ۳؍پوائنٹس مل گئے اور وہ  ٹاپ پوزیشن پر موجود مانچسٹرسٹی سے ایک پوائنٹ پیچھےہے۔ محمد صلاح نے  ۶۷؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے گول کیا۔
 اس فتح سے لیورپول فٹبال کلب  کے  ۱۶؍ میچوں میں ۳۷؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم بھی اس فتح کے ساتھ ۵؍ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کے ۱۶؍میچو ںمیں ۲۷؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم اس وقت ٹاپ پر ہے اوراس کے ۱۶؍میچو ں میں ۳۸؍پوائنٹس ہیں۔ لیورپول اور سٹی کے درمیان ایک پوائنٹ کا فرق ہے اور ان دونوں میں خطاب کیلئے زبردست رسہ کشی ہے۔ چیلسی کی ٹیم  اس وقت تیسرے نمبر پر ہے اوراس نے سنیچر کی رات لیڈس یونائٹیڈ کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول شکست دے کر ۳؍ پوائنٹس حاصل کرلئے تھے۔ چیلسی کے ۱۶؍ میچوں میں ۳۶؍پوائنٹس ہیں۔ سٹی اور اس کے درمیان ۲؍ پوائنٹس کا فرق ہے اور لیورپول  اور اس کے درمیان ۱؍ پوائنٹ کا فرق ہے۔ اب ای پی ایل میں خطاب کی دوڑ زبردست ہوگئی ہے ۔ 
 چیلسی کی جانب سے جارگنہو نے اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ انہوںنے فاتح ٹیم کیلئے ۵۸؍ویں اور انجری ٹائم کے چوتھے منٹ میں پنالٹی پر ۲؍گول کئے۔ میچ کے ۴۲؍ویں منٹ میں ماؤنٹ میسن نے ٹیم کا پہلا گول کیا تھا۔ لیڈس کی جانب سے ۲۸؍ویں منٹ میں پنالٹی پر رافنہا نے پہلا گول کیا۔ ۸۳؍ ویں  منٹ میں جو گلہارٹ نے گول کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK