Inquilab Logo

عمران کے سامنے فاف اور کارتک کو روکنے کا چیلنج

Updated: April 23, 2022, 12:53 PM IST | Agency | Mumbai

آئی پی ایل میں آج سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان مقابلہ۔ عمران نے تیزگیندبازی سے متاثر کیاہے

Sun Riser Hyderabad fast bowler Imran Malik.Picture:INN
سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیندباز عمران ملک ۔ تصویر: آئی این این

سن رائزرس حیدرآبادٹیم ، جس نے خراب آغاز کے بعد لگاتار ۴؍ میچ جیتے ہیں، سنیچر کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں جب رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) سے مقابلہ کرے گی تو اس کے نوجوان بہترین فارم میں کھیلتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔ تیز گیند باز عمران ملک کو دنیش کارتک اور فاف ڈو پلیسس جیسے لیجنڈس کو روکنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ عمران نے اس سیزن میں اپنی طوفانی ڈیلیوری سے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔ ان کی تیز رفتار نے شریس ایّر جیسے بلے بازوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔۲۲؍ سالہ نوجوان نے تجربہ کار بھونیشور کمار کے ساتھ زبردست جوڑی بنائی کیونکہ دونوں نے پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ میں۷؍ وکٹ لے کر میچ کا رخ موڑ دیاتھا۔ ان دونوں کے علاوہ سن رائزرس کے پاس تیز گیند بازی کے شعبے میں یارکر کے ماہر ٹی نٹراجن اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن جیسے متاثر کن گیند باز بھی ہیں۔یانسن اپنے زاویوں اورتغیرات سے بلے بازوں کو بھی پریشان کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان گیند بازوں کو تجربہ کار ڈو پلیسس اور کارتک کو روکنے کا چیلنج درپیش ہوگا  جو شاندار فارم میں کھیل  رہے ہیں۔ کپتان ڈو پلیسس نے ایک بار پھر لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف  ٹاپ آرڈرکے ناکام ہونے کے بعد ایک مضبوط اننگز کھیلی۔ وہ ۴؍ رن سے سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن ان کی اننگز نے ٹیم کو۱۸؍ رن کی شاندار فتح درج کروانے میں مدد کی۔
 دوسری طرف کارتک لیگ میں اپنے بہترین سیزن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اگرآرسی بی پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ ۴؍ میں ہے تو اس کی وجہ اس کے وکٹ کیپر بلے بازکی مضبوط بلے بازی ہے۔ انہوں نے ۷؍ اننگز میں۳۲،۱۴، ۴۴، ۷،۳۴، ۶۶ ؍اور۱۳؍ رن بنائے ہیں اور صرف ایک بار آؤٹ ہوئے ہیںاس کے باوجود ان دونوں کے علاوہ صرف گلین میکسویل ہی آر سی بی کیلئے مسلسل اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس میچ میں سب کی نظریں سابق کپتان وراٹ کوہلی پر بھی ہوں گی جو جلد خراب فارم سے صحت یاب ہونا چاہیں گے۔جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج، ہرشل پٹیل اور وینندو ہسرنگا کی موجودگی میں ٹیم کی بولنگ مضبوط ہے۔ حیدرآبادکی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن اور نکولس پوران کے علاوہ کوئی بڑا نام نہیں ہے لیکن ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نےاب اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ حیدرآباد ٹیبل کے ٹاپ ۴؍ میں پہنچ جائے گا اور آر سی بی کے پاس ٹاپ مقام حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK