Inquilab Logo Happiest Places to Work

بمراہ کی غیرموجودگی میں ہندوستانی گیند بازوں کو لائن اور لینتھ پر توجہ دینی ہوگی

Updated: June 29, 2025, 11:03 AM IST | Bengaluru

تیز گیندباز جسپریت بمراہ اگلے ہفتے برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پاتے ہیں تو ہندوستان کی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔

Jasprit Bumrah. Photo: INN.
جسپریت بمراہ۔ تصویر: آئی این این۔

اگر جسپریت بمراہ اگلے ہفتے برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پاتے ہیں تو ہندوستان کی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے اور ایسی صورتحال میں دیگر تیز گیند بازوں کے لیے اپنی لائن اور لینتھ پر کنٹرول برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ بمراہ کی غیر موجودگی ہندوستان کو کتنی مہنگی پڑ سکتی ہے اس کی ایک جھلک لیڈز میں پہلے ٹیسٹ میچ کے۶۵؍ویں اور۸۲؍ویں اوور کے درمیان دیکھی گئی جب اس تیز گیند باز نے گیند نہیں کی تھی۔ انگلینڈ نے یہ میچ ۵؍ وکٹ سے جیت کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔ ۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 
جب بمراہ نے اچھے بولنگ تجزیہ کے ساتھ اس اسپیل کو ختم کیا، انگلینڈ، ۳۷۱؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ۴؍ وکٹوں پر۲۸۶؍ رن پر تھا اورانہیں دوسرے اوور کیلئے نہیں بلایا گیا۔ شاید، کپتان شبھمن گل انہیں دوسری نئی گیند کے لیے بچانا چاہتے تھے، جو ۱۵؍ اوور کے بعد استعمال کی جانے والی تھی اور یہ ان کے اہم فاسٹ بولر کے لیے ہندوستان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق بھی تھا۔ 
انگلینڈ ابھی فتح سے۸۵؍ رن دور تھا اور اگر ان اوورس میں کچھ وکٹ گر جاتے تو۸۰؍ویں اوور میں بمراہ کی واپسی کا مرحلہ بالکل ٹھیک ہو جاتا۔ لیکن جب۸۰؍ اوور ختم ہوئے تو انگلینڈ نے ۵؍ وکٹ پر۳۴۹؍ رن بنا چکا تھا۔ انہوں نے ان ۱۵؍  اوور میں ۶۳؍ رن بنائے تھے جو کہ فی اوور ۴؍ رن سے زیادہ کا ریٹ تھا۔ 
اب ہندوستان کو ایجبسٹن میں ۳۱؍ سالہ بمراہ کی عدم موجودگی کی حقیقت کو سمجھنا ہوگا۔ ہندوستان کے دیگر تیز گیند باز محمد سراج، پرسیدھ کرشنا اور شاردُل ٹھاکر صرف ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔ ایسے میں اگر بمراہ دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پاتے ہیں تو ان گیند بازوں خاص کر سراج اور پرسیدھ کو بہتر کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ خاص طور پر اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ دینی ہوگی۔ 
ہندوستان کے سابق تیز گیند باز ڈوڈا گنیش کا خیال ہے کہ پرسیدھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اپنے انداز میں کچھ معمولی تبدیلیاں کریں۔ گنیش نے کہاکہ `پرسیدھ ہمیشہ وکٹ لینے والے گیند باز رہے ہیں، لیکن انہیں کچھ مستقل مزاجی کے ساتھ گیند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جہاں وہ بولنگ کرتے ہیں۔ اس سے انہیں زیادہ میڈن اوورس کروانے میں مدد ملے گی، خاص طور پر جب گیند پرانی ہو جائے۔ انگلینڈ میں کنڈیشنز کی وجہ سے گیند قدرے سوئنگ ہوتی ہے۔ 
ٹیم انڈیا کی پریکٹس 
ایجبسٹن (ایجنسی):لیڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا نے اگلے میچ میں انگلینڈ کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کمر کس لی ہے۔ ایجبسٹن میں ۲؍جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے وقفے میں آرام کرنے کے بجائے، ہندوستانی کھلاڑی پسینہ بہا رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کا ہر کھلاڑی اگلے ٹیسٹ کے چیلنج کے لیے خود کو تیار کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ ایک کھلاڑی جو اس سیریز کے لیے منتخب نہیں ہوا تھا اور اب وہ اچانک ہندوستانی ٹیم کی پریکٹس کا حصہ بن گیا ہے وہ بھی اس تیاری میں مدد دے رہا ہے۔ یہ کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار ہیں۔ ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن پہنچتے ہی تیاری شروع کر دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK