Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے والوو کو چاروں شانے چِت کردیا

Updated: December 08, 2020, 12:24 PM IST | Agency | Liverpool

دفاعی چمپئن نے والوورہیمپٹن کو صفر۔۴؍ سےشکست دی۔ محمد صلاح نے ایک گول اور ایک میں معاونت کی ۔ جارجینیو اور ماتپ نے ایک ایک گول کیا

Muhammad Salah.Picture :INN
محمد صلاح ۔ تصویر:آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )کے دفاعی چمپئن لیورپول فٹبال کلب نے اپنے فارم میں لوٹتے ہوئے گھریلو میدان اینفیلڈ پر۲؍ہزارشائقین کے سامنے والوورہیمپٹن وانڈریرس فٹبال کلب کو صفر۔۴؍ سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ۳؍گول لیورپول کے کھلاڑیوں نے کئے جبکہ ایک اون گول والوو کی جانب سے ہوا ۔   اس فتح کے ساتھ ہی لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر آگئی ہے اور وہ چیلسی اور ٹونٹہم ہاٹسپرکے بعد ہے۔ اس کے ۱۰؍میچوں میں ۲۱؍پوائنٹس ہیں۔دوسری طرف چیلسی کے ۱۱؍میچوں میں ۲۲؍پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبرپر موجود ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ۱۰؍میچوں میں ۲۱؍پوائنٹس ہیں۔ چوتھے نمبر مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم ہے جس کے ۱۰؍میچو ںمیں ۱۹؍پوائنٹس ہیں۔  اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں لیورپول کے ۲؍ہزار شائقین کو میدان پر آنے کی اجازت ملی تھی اور کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریباً ۸؍ماہ کے بعد لیورپول کی ٹیم نے اپنے شائقین کے سامنے فٹبال میچ کھیلا اور انہیں خوش ہونے کا موقع فراہم کیا۔  میچ میں گول کرنے کا آغاز محمد صلاح نے کیا۔ مقابلے کے ۲۴؍ویں منٹ میں انہوں نے گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتر ی دلائی۔ فرسٹ ہاف میں ان کے گول کی بدولت اسکور صفر۔ ایک رہا۔ محمد صلاح نے لیگ کے اپنے ۱۰؍ویں منٹ میں ۹؍واں گول کیااور ٹیم کو سبقت دلائی۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں لیورپول   کےکھلاڑیوں نے جم کر حملے کئے۔ کھیل کے ۵۸؍ویں منٹ میں جارجینیو وجنالڈم نے جارڈن ہینڈرسن کی مددسے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔ اس گول کی وجہ سے والوو کی ٹیم دباؤ میں آگئی ۔ میچ کے ۶۷؍ ویں منٹ میں جوئل ماتپ نے محمد صلاح کی مدد سے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ اس گول سے اسکور صفر۔۳؍ ہوگیا اور اس سے حریف ٹیم کے حوصلے بھی پست ہوگئے۔ میچ کے آخری لمحات میں والوو کے کھلاڑی نیلسن سیمیڈو نے اپنی ٹیم کی شکست یقینی کردی۔ انہوں نے ۷۸؍ویں منٹ میں اپنے ہی گول میں گیندڈال کر لیورپول کی مددکی۔اس اون گول کی بدولت لیورپول کا اسکور صفر۔۴؍ ہوگیا اور ا س نے والوورہیمپٹن پر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح سے اسے ۳؍پوائنٹس ملے اور دوسرے نمبرپر آگئی۔  میچ کے بعد لیورپول فٹبال کلب کے منیجر یورگین کلوپ نے بتایا’’آج شائقین کے سامنے کھیلنے میں بہت اچھا لگا اور ٹیم میں زبردست جوش اور حوصلہ تھا۔ حالانکہ شائقین کی تعداد کم تھی لیکن وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی برابر کررہے تھے۔ امید کرتاہوں کہ اگلے مقابلوں میں بھی لیورپول کی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دُہرائے گی۔ ‘‘ کلوپ نے مزید کہاکہ میں ٹیم کے کھیل سے خوش ہوں کیونکہ گزشتہ مقابلوں میں ٹیم نے مجھے مایوس کیا تھا لیکن اس بار ٹیم نے مجھے مسرور کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں نے اچھا فٹبال کھیلا اور خاص طورپر محمد صلاح نے ۔ 

liverpool Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK