Inquilab Logo

ہندوستان آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے تاریخ کے۴۰؍ سال مکمل

Updated: November 26, 2020, 10:48 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے تاریخ کے۴۰؍ سال دونوں ممالک کے مابین۲۷؍نومبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ پورے ہونے والے ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے تاریخ کے۴۰؍ سال دونوں ممالک کے مابین۲۷؍نومبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ پورے ہونے والے  ہیں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ون ڈے سیریز۲۷؍ نومبر کو سڈنی میں،۲۹؍ نومبر کو سڈنی میں اور۲؍ دسمبر کو کینبرا میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ممالک کے مابین پہلا ون ڈے ۶؍دسمبر۱۹۸۰ء کو میلبورن میں کھیلا گیا تھا جس کو حیرت انگیز طور پر  ہندوستان نے۶۶؍ رن  سے جیتا تھا جبکہ اس وقت ہندوستانی ٹیم ایک کمزور ون ڈے ٹیم سمجھی جاتی تھی۔
 یہ مقابلہ بینسن اینڈ ہیزز ون ڈے سیریز کا تھا اور اس سیریز میں ہندوستان کی کپتانی عظیم بلے باز سنیل گاوسکر کے ہاتھوں  میں تھی۔ اگرچہ گاوسکر صرف ۴؍ رن بنا کر اس میچ میں رن  آؤٹ ہوئے تھے ، لیکن  ٹیم نے یہ میچ جیت لیا تھا۔ہندوستان نے سندیپ پاٹل کے۶۴؍ رن کی مدد سے ۴۹؍ اوورس میں ۹؍وکٹوں پر ۲۰۸؍ رن بنائے تھےجبکہ آسٹریلیائی ٹیم ۴۲ء۱؍اوورس میں صرف۱۴۲؍ رن پر سمٹ گئی تھی۔ دلیپ  دوشی نے۳۲؍ رن دے کر۳؍ وکٹ  لئے تھے  حالانکہ آسٹریلیا نے  نیوزی لینڈ کو شکست دے کر  خطاب  اپنے نام کیا تھا۔  دونوں ممالک کے مابین اب تک۱۴۰؍ مقابلے کھیلے گئے ہیں جن  میں ہندوستان نے۵۲؍میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ۷۸؍ میں شکست اور۱۰؍ میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ ون ڈے کی تاریخ میں بیشتر میچوں میں ہندوستان سب سے آگے ہے۔ ہندوستان نے  ۹۸۷؍میچ کھیلے ہیں ،۵۱۳؍ جیتے ،۴۲۴؍ ہارے ہیں ،۹؍ میچ ٹائی  اور۴۱؍کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK