Inquilab Logo

آج اہم کراس اووَر میچ میں ہندوستان اورنیوزی لینڈ کی ٹکر

Updated: January 22, 2023, 11:17 AM IST | bhubaneswar

ہارکی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے فارمیٹ کےحساب سے پول مرحلے کی سرفہرست ٹیمیںکوارٹر فائنل میںپہنچنےمیں کامیاب ہوئی ہیں، اب ہر پول کی دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان کراس اووَرمیچ ہوں گےجن میں فاتح ٹیمیںکوارٹر فائنل میںپہنچیں گی،پٹھوں میںکھینچاؤ کے سبب ہاردک سنگھ ٹیم سے باہر

The head coach says that the difficult decision to rest the injured Hardik Singh had to be taken overnight
ہیڈ کوچ کا کہنا ہےکہ زخمی ہاردک سنگھ کو آرام دینے کا مشکل فیصلہ راتوں رات کرنا پڑا

ہاکی ورلڈ کپ  کے اپنے آخری پول میچ میںہندوستان نے ویلز کو۲-۴؍ سے ہرایا تھاجبکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اسے یہ میچ ۸؍ گول سے جیتنے کی ضرورت تھی۔ اب کوارٹر فائنل میںپہنچنے کیلئے اسےنیوزی لینڈ کے خلاف کراس اوورمیچ کھیلنا ہےجو آج ہونے والا ہے۔اس مقابلے میںہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔گروپ ڈی سے انگلینڈ نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔واضح رہےکہ اس ورلڈ کپ کے فارمیٹ کےحساب سے پول  مرحلے کی سرفہرست ٹیمیںکوارٹر فائنل میںپہنچنےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔ اب ہر پول میںدوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان کراس اووَرمیچ ہوں گےجن کی فاتح ٹیمیںکوارٹر  فائنل میںپہنچیں گی۔ پول اے  سےآسٹریلیا ، پول بی سے بلجیم ، پول سی  سے نیدر لینڈز اور پول ڈی  سےانگلینڈ کوارٹر فائنل میںپہنچ چکی ہیں۔  اب پول اے سےارجنٹائنا اورآسٹریلیا ،پول بی سے جرمنی اورکوریا،پول سی ملیشیا اورنیوزی لینڈ اور پول ڈی سے ہندوستان اوراسپین کراس اووَرمیچ کھیلنے والے ہیں۔ آج کا ہندوستان کا مقابلہ پول سی کی نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
کراس اووَرمیچ کیا ہوتا ہے؟
 کراس اوور میچ، کسی ٹورنامنٹ میںکوارٹرفائنل میںجگہ بنانے میں ناکام رہنے والی گروپ کی تیسری پوزیشن کی ٹیموںکیلئے ایک موقع ہوتا ہے۔عام طورپرگروپ کی سر فہرست دوٹیمیںکوارٹرفائنل کی اہل ہوتی ہیںلیکن اس ورلڈ کپ میں فارمیٹ میںکچھ تبدیلی کی گئی ہے۔اس میں کوارٹر فائنل کی ٹیمیں متعین کرنے کیلئے ایک گروپ کی دوسری پوزیشن کی ٹیم کا دوسرے گروپ کی تیسری پوزیشن کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہونا ہے۔ہندوستان اپنے گروپ میںدوسری پوزیشن پر ہےلیکن نیوزی لینڈ اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن  پر ہے۔ اب ان دونوں کے درمیان مقابلے کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میںپہنچے گی ۔  
مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ ٹیم سے باہر
  نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ہونے والے انتہائی اہم کراس اووَر میچ سے پہلے ہندوستان کے مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ ہیمسٹرنگ انجری (پٹھوں میں کھینچاؤ)کے سبب  ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۳ءسے باہر ہو گئے ہیں۔سنیچر کو اس کا اعلان کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے کہا کہ ہاردک کی جگہ اضافی کھلاڑی راج کمار پال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہاردک۱۵؍ جنوری کو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ہاردک کو ویلز کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
 ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے اس فیصلے پر کہا ’’ورلڈ کپ میچوں کیلئے ہاردک سنگھ کو آرام دینے کا مشکل فیصلہ راتوں رات کرنا پڑا۔ اگرچہ چوٹ اتنی سنگین نہیں تھی جیسا کہ ہم نے شروع میں سوچا تھا، وقت ہمارے ساتھ نہیں تھا۔ بحالی کے عمل اور فنکشنل اینڈ آن فیلڈ تشخیص کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم ہاردک کی جگہ راج کمار پال کو ٹیم میں شامل کریں گے۔‘‘
 انہوں نے کہا ’’یہ دیکھتے ہوئے کہ پہلے دو میچوں میں  ہاردک کی کارکردگی ہمارے لئے کتنی اچھی رہی ،یہ تھوڑا مایوس کن  تھا لیکن ہم ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے لئے راج کمار کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات سے پُرجوش ہیں۔‘‘پول ڈی میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد ہندوستان کو ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔ یہ میچ اتوار کی شام۷؍ بجے سے بھوونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

hockey Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK