Inquilab Logo

جھولن کیلئے ہندوستان ،انگلینڈ کیخلاف یکروزہ سیریزکو یادگار بنانےکا متمنی

Updated: September 18, 2022, 9:57 AM IST | London

ٹی ۲۰؍ سیریز میں ناکامی کے بعد ہندوستان کی خواتین ٹیم یکروزہ سیریز میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ آج ہندوستان اور انگلینڈ میں پہلا ون ڈے۔ ۳؍انگلش کھلاڑی باہر ہوئیں

Jhulan Goswami, a veteran player of India`s women`s team
ہندوستان کی خواتین ٹیم کی تجربہ کار کھلاڑی جھولن گوسوامی

:انگلینڈ کی زخمی کپتان ہیتھر نائٹ سمیت ۳؍ کھلاڑی سیریز سے باہر ہو جائیں گی اور ہندوستان کے پاس انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کا اچھا موقع ہوگا۔ ہندوستان کیلئے  ٹی ۲۰؍ سیریز اچھی نہیں تھی جس میں اس نے خاص طور پر بلے بازی  اور فیلڈنگ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔ 
  اگرٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی کو جیت کے ساتھ الوداع کہنا ہے تواسے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ یکروزہ سیریز اتوار سے شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی خواتین  کو کھیل  کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی کرنی  ہوگی۔ ہندوستان  نے ٹی۲۰؍ سیریز میں اچھی  کارکردگی کامظاہر ہ نہیں کیا تھا اور اسے ۱۔۲؍ سے گنوایا تھا۔ 
  انگلینڈ کی زخمی کپتان ہیتھر نائٹ سمیت ۳؍ کھلاڑی سیریز سے باہر ہو جائیں گی اور ہندوستان  کے پاس انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کا اچھا موقع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم میں  مڈل آرڈر کا مسئلہ کافی عرصے سے موجود ہے اور ٹیم انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں بھی اس کا حل نہیں نکال سکی ہیں۔ ڈی ہیم لتا کو مڈل آرڈر میں آزمایا گیا لیکن وہ متاثر نہیں کر سکیں۔ جمائما روڈریگیز کو بھلے ہی ٹیم میں شامل کیا گیا ہو لیکن ان کی فٹنیس پر سوالیہ نشان ہے۔ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی `دی ہنڈریڈ مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔ خیال رہے کہ جھولن گوسوامی اس سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔ٹی ۲۰؍ ٹیم سے ڈراپ کی گئی  یاستیکا بھاٹیہ پر اچھی کارکردگی کا دباؤ رہے گا۔ جہاں ہندوستانی بیٹنگ کا انحصار اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور پر ہوگا، وہیں اوپنر شفالی ورما کو اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی لانا ہوگی۔ جھولن اس سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گی۔ وہ اس سیریز کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گی لیکن ہندوستانی تیز گیندباز اچھی کارکردگی میں ناکام رہے ہیں۔ حال ہی میں رینوکا سنگھ نے کچھ امید دلائی ہے لیکن ہندوستان اب بھی اسپنرس پر زیادہ انحصار کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سیریز ۲۰۲۵ء ورلڈ کپ کے کوالیفائرس کا فیصلہ کرے گی۔
 پوجا وستراکر، اسنیہ رانا اور دپتی شرما اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ کی مستحق ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پلیئنگ الیون میں ماہرین کے بجائے۳؍ آل راؤنڈرس کو شامل کرنا درست انتخاب ہوگا۔ یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ویمنز چمپئن شپ کا حصہ ہو گی جو۲۰۲۵ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائرس کا فیصلہ کرے گی۔ جہاں تک انگلینڈ کا تعلق ہے، ایمی جونس نائٹ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ٹی ۲۰؍ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایلس کیپسی اور فرییا کیمپ کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK