Inquilab Logo

ہاکی ۵؍ مقابلے میں ہندوستان نے طلائی تمغہ جیت لیا

Updated: June 07, 2022, 1:47 PM IST | Agency | New Delhi

ٹورنامنٹ کے میچ میں ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم نے پولینڈ کو ۴۔۶؍ سے شکست دے کر میڈل جیتا

The Indian hockey team that won the gold medal in the hockey competition.Picture:INN
ہندوستان کی ہاکی ٹیم جس نے ہاکی ۵؍ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے پولینڈ کو شکست دے کر اتوار کو افتتاحی ایف آئی ایچ ہاکی ۵؍ ٹورنامنٹ کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ ہندوستان نے پولینڈ کو۴۔۶؍گول سے ہرادیا، اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کسی میچ میں نہیں ہاری تھی۔ اتوار کو انہوں نے دوسرے ہاف میں پہلے ملائیشیا کو ۳۔۷؍ سے شکست دی اور پھر دن کے دوسرے میچ میں پولینڈ کو۲۔۶؍ سے شکست دی۔ اس طرح کوچ گراہم ریڈ کی ٹیم راؤنڈ رابن لیگ مرحلے میں۱۰؍پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ ٹیموں کے جدول میں سرفہرست ہے۔ اس نے۳؍ جیت اور ایک ڈرا درج کیا۔ سنیچر کو ہندوستان نے میزبان سوئزر لینڈ کو۳۔۴؍گول سے شکست دی اور پھر پاکستان کیساتھ۲۔۲؍گول  سے ڈرا کھیلا۔ پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتا تھا اگر وہ اپنا آخری لیگ میچ ملائیشیا کے خلاف جیت لیتا لیکن یہ میچ ۵۔۵؍ کی برابری پر ختم ہوا۔ اس  میں نے اسے ۵؍ پوائنٹس دیئے اور وہ تیسرے نمبر پر رہا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے دن کے پہلے میچ میں سوئزرلینڈ کو۳۔۴؍ سے شکست دی اور پھر دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ۴۔۴؍ سے ڈرا کیا لیکن فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ خیال رہے کہ  ہاکی ۵؍ میچ۲۰؍ منٹ کا ہوتا ہے ۔
 اگر ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ۲؍ گول کے فرق سے شکست دیتی تو وہ فائنل تک پہنچ سکتی تھی۔ ۵؍ ٹیموں کی فہرست  میں ہندوستانی خواتین ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ ایک میچ جیتا ، ایک ڈرا اور دو  میچ ہارے۔دوسر ی طرف  مردوں کے میچ میں راحیل محمد نے اسکورنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ملائیشیا کے خلاف ۳؍ گول  کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK