Inquilab Logo

ٹوکیو اولمپک کے پہلے ہی دن ہندوستان کو چاندی کا تمغہ

Updated: July 25, 2021, 11:22 AM IST | tokyo

میرا بائی چانو نے تاریخ رقم کردی، ویٹ لفٹنگ میں تمغے کا دو دہائی کا انتظار ختم، میڈل کی دوڑ میںہندوستان دوسرے مقام پر

26-year-old Meera Bai Chanu celebrates after winning a silver medal. (Photo: PTI)
چھببیس سالہ میرا بائی چانو چاندی کا میڈل جیتنے کے بعد خوشی کااظہار کرتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 اپنی پر اعتمادمسکراہٹ کے ساتھ کھیل کے میدان میںقدم رکھنے والی ویٹ لفٹر  میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں سنیچر کو پہلے ہی دن  خواتین کے۴۹؍ کلوگرام کیٹگری میں  چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیواولمپک کا پہلاتمغہ دلادیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اولمپک کھیلوں میں پہلے ہی دن  ہندوستان نے تمغہ جیت لیا۔تمغوں کی دوڑ میں  ہندوستان  فی الحال د وسرے مقام پر ہے۔ اس  کے ساتھ ہی اولمپک میں ویٹ لفٹنگ  کے زمرے میں  ہندوستان کا دودہائی کا انتظار ختم ہوگیا۔
  ۲۶؍سالہ میرابائی نے کل۲۰۲؍ کلوگرام (۸۷+۱۱۵) وزن اٹھایا اوراولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹربن گئیں۔چانوکویہ کامیابی کرنم ملّیشوری کے ۲۰۰۰ء کے سڈنی  اولمپکس میں۶۹؍ کلوگرام زمرے  میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے ۲۰؍ سال بعد ملی  ہے۔ ملیشوری  اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھیں۔اس کامیابی کے ساتھ چانو نے ۲۰۱۶ء کے پچھلے ریو اولمپکس کی بری یادوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب وہ کلین اینڈ جرک میں اپنی تینوں کوششوں میں ناکام رہی تھیں۔ اس ایونٹ کا سونے کا تمغہ چین کی ہوؤ ژیہوئی نے کل۲۱۰؍ کلوگرام (۹۴ +۱۱۶) وزن اٹھاکرجیتاجبکہ انڈونیشیا کی ایساہ ونڈی کانتکا نےکانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK