Inquilab Logo

ہندوستان نے مسلسل دوسری بار مردوں کے ٹیبل ٹینس کا طلائی تمغہ جیت لیا

Updated: August 04, 2022, 12:23 PM IST | Agency | Birmingham

اچنت شرتھ کمل، ساتھیان گناسیکرن، ہرمیت دیسائی اور سنیل شیٹی کی ہندوستانی ٹیم نے سنگاپور کو ۱۔۳؍ سے شکست دے دی

Commonwealth Games gold medal winning table tennis team .Picture :PTI
کامن ویلتھ گیمز میںگولڈ میڈل جیتنے والی ٹیبل ٹینس ٹیم ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے منگل کو فائنل میچ میں سنگاپور کو ہرا کر مسلسل دوسری بار کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۲ء کامن ویلتھ گیمز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ اچنت شرتھ کمل، ساتھیان گناسیکرن، ہرمیت دیسائی اور سنیل شیٹی کی ہندوستانی ٹیم نے ایک ڈبلز اور ۲؍ سنگلز میچ جیتنے کے بعد سنگاپور کو ۱۔۳؍سے شکست دی۔ ہرمیت دیسائی اور ساتھیان گناسیکرن نے پہلے ڈبلز میچ میں سنگاپور کے یونگ کوئک اور یو پانگ کو۱۱۔۱۳، ۷۔۱۱، ۵۔۱۱؍ سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں اچنت شرتھ کمل کو ژی یو چیو سے۷۔۱۱،۱۲۔۱۴، ۳۔۱۱، ۹۔۱۱؍ سے شکست ہوئی اور میچ۱۔۱؍ کی برابری پر ختم ہوا۔ پھر۲۰۱۷ء کے بلجیم  اوپن کے فاتح گنا سیکرن  ہندوستان کو برتری دلانے کے ارادے سے پہلے ہی گیم سے حملہ آور ہوئے۔ وہ پانگ سے ۲؍ گیم جیتنے کے بعد تیسرا گیم ہار گئے، لیکن آخر کار سنگاپور کو۱۰۔۱۲، ۷۔۱۱، ۷۔۱۱، ۴۔۱۱؍ سے شکست دے کر ہندوستان کو۱۔۲؍ کی برتری دلائی۔ہندوستان کو گولڈ جیتنے کیلئے اب صرف ایک اور میچ جیتنا تھا، جسے ہرمیت نے ممکن بنایا۔ انہوں نے چیو کو۸۔۱۱، ۵۔۱۱،۶۔۱۱؍سے ہرا کر ہندوستان کو سنگاپور کے خلاف۱۔۳؍ کی جیت دلائی اور ہندوستانی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے مسلسل دوسری بار کامن ویلتھ گیمز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال طلائی تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے ہاتھوں باہر ہوگئی تھی اور اس بار ہندوستان کو طلائی تمغہ دلانے کی ذمہ داری مردوں کی ٹیم پر تھی اور اس نے اسے کامیابی سے نبھایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK