Inquilab Logo

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی مشق کیلئے کورٹ پر لوٹے

Updated: August 08, 2020, 3:08 AM IST | New Delhi

پی وی سندھو، بی سائی پرنیت، این سکی ریڈی نے۴؍ماہ تک کورٹ سے دور رہنے کے بعد پریکٹس شروع کردی۔

PV Sindhu. Photo: INN
پی وی سندھو۔ تصویر: آئی این این

عالمی چمپئن پی وی سندھو ، بی سائی پرنیت اور این سکی ریڈی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ۴؍ ماہ تک کورٹ سے دور رہنے کے بعد جمعہ کو حیدرآباد کی پلیلا گوپی چند بیڈ منٹن اکیڈمی آف اسپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا میں پریکٹس شروع کردی۔ یکم اگست کو تلنگانہ حکومت کی منظوری کے بعد سائی نے اولمپک ٹکٹ جیتنے والے ممکنہ ۸؍ کھلاڑیوں کیلئے قومی بیڈ منٹن کیمپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ہیڈ کوچ پلیلا گوپی چند نے کہا’’ مجھے اپنے کھلاڑیوں کو طویل وقفے کے بعد پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم سب محفوظ ماحول میں تربیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں ۔اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل ۸؍ کھلاڑیوں میں لندن اولمپک کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال ، سابق عالمی نمبر وَن کِدامبی شری کانت شامل ہیں ۔ کھلاڑی اشوینی پونپا اور چراغ شیٹی اور ساتویک سائراج ریڈی کی جوڑی بھی مردوں کے ڈبلز میں شامل ہے۔ سائنا نے جمعہ کو اس مشق میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ مارچ میں اپنے اپنے گھروں کو جانے والے دیگر کھلاڑی ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں ۔ سندھو وہ پہلی کھلاڑی تھیں جنہوں نے گوپی چند اور غیر ملکی کوچ پارک تائی سنگ کی نگرانی میں جمعہ کو پریکٹس کا آغاز کیا تھا۔ پی وی سندھو کے والد پی وی رمنا نے بتایا سندھو نے صبح ۲؍ گھنٹے مشق کی۔ گوپی اور پارک بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK