Inquilab Logo

سندھو کی شکست کے ساتھ ہندوستانی چیلنج ختم

Updated: January 17, 2020, 2:31 PM IST | Agency | Jakarta

عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری ہے اور وہ جمعرات کو انڈونیشیا ماسٹرز ۵۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئیں جس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا۔

پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

 جکارتہ : عالمی  چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری ہے اور وہ جمعرات کو انڈونیشیا ماسٹرز ۵۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئیں جس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا۔ 
 ہندوستان کی۲۰۲۰ءمیںمسلسل دوسرے  ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا ماسٹرز میں ہندوستان کا چیلنج کوارٹر فائنل تک سمٹ گیا تھا اور اب انڈونیشیا ماسٹرز میں  ہندوستان کا چیلنج دوسرے راؤنڈ میں ختم ہو گیا۔پانچویں سیڈ سندھو کو جاپان کی سياكا تاکا ہاشی نے ایک گھنٹے۶؍ منٹ میں۱۶۔۲۱، ۲۱۔۱۶، ۲۱۔۱۹؍ سے شکست دی۔
 سندھو نے پہلا گیم جیت لیا تھا لیکن اس کے بعد اگلے ۲؍ گیم گنوا بیٹھی۔ عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی  ہندوستانی کھلاڑی کا ۱۴؍ویں نمبر کی جاپانی کھلاڑی کے خلاف اس شکست کے بعد  ۳۔۴؍ کا ریکارڈ ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں عالمی  چمپئن شپ  خطاب جیتنے کے بعد سندھو کو اگلے خطاب کی تلاش ہے۔ سندھو نے ۲۰۱۹ءمیں واحد خطاب  عالمی  چمپئن  شپ کے طور پر جیتا تھا جبکہ اس سال ۲؍ ٹورنامنٹوں میں ان کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی۔ پہلا گیم جیتنے کے بعد سندھو ۲؍سیٹ گنوا بیٹھیں۔

pv sindhu Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK