Inquilab Logo

ایشانت شرما کا ٹخنہ زخمی، ہندوستانی ٹیم کو زبردست جھٹکا

Updated: January 21, 2020, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے تیز گیند باز ایشانت شرما کے زخمی ہونے سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے جھٹکا لگا ہے۔ایشانت یہاں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے ہیں۔ ایشانت ودربھ کے خلاف دوسرے دن پیر کو دوسری اننگز کے دوران اپنے تیسرے اوور میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے۔

ایشانت شرما ۔ تصویر : پی ٹی آئی
ایشانت شرما ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نئی دہلی : ہندوستان کے تیز گیند باز ایشانت شرما کے زخمی ہونے سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو   نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے جھٹکا لگا ہے۔ایشانت یہاں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے ہیں۔ایشانت ودربھ کے خلاف دوسرے دن پیر کو دوسری اننگز کے دوران اپنے تیسرے اوور میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے۔وہ ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرنے کیلئے مڑے تھے کہ ان کا ٹخنہ مڑ گیا اور وہ درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔ 
 خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے ٹخنے میں سوجن آ گئی ہے اور ان کی چوٹ کا ایم آر آئی اسکین ہونا ہے۔ اس چوٹ کی وجہ  سے ایشانت میچ کے باقی ۲؍ دن سے باہر ہو گئے ہیں۔دہلی ٹیم کے  سپورٹ عملے نے ان کی چوٹ کو دیکھا جس کے بعد وہ خود چلتے ہوئے میدان سے باہر گئے جو ان کے لئے اچھی علامت ہے۔ٹخنے کی  چوٹ سنگین مانی جاتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کھلاڑی ری ہیبی لٹیشن کے دوران زیادہ حرکت نہیں کر سکتے ہیں ۔ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل سہ روزہ پریکٹس میچ۱۴؍ فروری سے کھیلنا ہے اور ایشانت کے پاس اپنی چوٹ سے نمٹنے کیلئے پورے ۳؍ ہفتے کا وقت رہے گا۔پہلا ٹیسٹ۲۱؍ فروری ۲۰۲۰ء سے شروع ہونا ہے اور اس طرح کی چوٹ ٹھیک ہونے میں تقریباً ۲؍ ہفتے کا وقت لگتا ہے اگر اس میں کوئی فریکچر نہیں ہوتا ہے۔ایشانت کے باہر ہو جانے سے دہلی کے  بالنگ اٹیک کو جھٹکا لگا ہے۔ایشانت نے ودربھ کی پہلی اننگز میں ۳؍ وکٹ لئے تھے۔انہیں فروری کے پہلے ہفتے میں نیوزی لینڈ کے دورے پر جانا ہے۔ ایشانت کو اپنے ۱۰۰؍ ٹیسٹ پورے کرنے کیلئے ۴؍ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ایشانت نے ٹیسٹ میچوں میں حال ہی میں جسپريت بمراه اور محمد سمیع کے ساتھ بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہندوستان کا تیز اٹیک  موجودہ وقت میں دنیا میں بہترین مانا جانے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK