Inquilab Logo

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو پرو لیگ سے اولمپک تیاری میں مدد ملے گی : ریڈ

Updated: July 12, 2020, 12:07 PM IST | Agency | New Delhi

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ہاکی پرولیگ ۲۰۲۰ء سیزن کے انعقاد کو پھر سے شروع کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ اس لیگ میں چوٹی کے ممالک کے خلاف سخت مقابلے سے ان کی ٹیم کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں بہترین کارکردگی میں مدد ملے گی ۔

Hockey Stick - Pic : INN
ہاکی اسٹک ۔ تصویر : آئی این این

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ہاکی پرولیگ  ۲۰۲۰ء سیزن کے انعقاد کو پھر سے شروع کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ اس لیگ میں چوٹی کے ممالک کے خلاف سخت مقابلے سے ان کی ٹیم کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں  بہترین  کارکردگی میں مدد ملے گی ۔
 ریڈ نے کہا ’’ بین الاقوامی چمپئن  شپ پھر سے شروع ہونے سے کھلاڑیوں میں حوصلہ بڑھے گا  اور ہاکی پرولیگ سے ہمیں آئندہ سال اولمپک کھیلوں کی تیاری کے پیش نظر  ایک اچھے سطح کی چمپئن شپ دیکھنے کو ملے گی۔ 
  ریڈ نے کہا کہ ہم اپنے فارم کو برقرار رکھیں گے تاکہ اس سال کے باقی وقت اور آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے ٹورنامنٹوں کی تیاریوں کو یقینی کرسکیں۔ ٹیم اس سال نومبر میں ہونے والی ایشین چمپئن  ٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس کے بعد ملائیشیا میں ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پھر فروری ۲۰۲۱ ءمیں نیوزی لینڈ میں ۴؍ممالک کا ٹورنامنٹ ہے۔ 
 ہندوستان ہاکی پرو لیگ۲۰۲۰ء میں اپنی مہم کی پھر سے شروعات آئند سال ۱۰۔۱۱؍ اپریل کو ارجنٹائنا  کے خلاف کرے گا۔ ہندو ستان ۸۔۹؍ مئی کو برطانیہ سے مقابلہ کرے گا اور اس کے بعد اسپین میں ۱۲۔۱۳؍ مئی کو میچ کھیلے گا۔  ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف۲۹۔۳۰؍ مئی کو کھیلنے سے پہلے۱۸۔۱۹؍مئی کو جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK